حکومت جن غیرعسکری طالبان کو رہا کرے انکے کوائف سے پہلے آگاہ کرے، طالبان

Taliban

Taliban

کراچی (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کارکمیٹی نے وفاق کوطالبان شوریٰ کا پیغام دیا ہے کہ حکومت جن غیرعسکری طالبان کو آئندہ رہا کرے گی۔ ان افرادکی فہرست اورکوائف سے طالبان کوپہلے سے آگاہ کیاجائے جبکہ طالبان قیادت اس بات پرمتفق ہو گئی ہے کہ دوسری براہ راست ملاقات کے بعدان کی تحویل میںموجود افرادکو مرحلہ وار رہا کر دیا جائے گا۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے اہم رکن مولانا یوسف شاہ نے حکومتی کمیٹی کو پیغام دیا ہے کہ طالبان سیزفائر میں توسیع کے لیے تیارہیں اورسیز فائر میں توسیع کا باضابطہ اعلان بھی آئندہ 2 سے 3 روز میں کر دیا جائے گا۔

طالبان کے اس پیغام کے بعد اعلیٰ ترین حکومتی سطح پرمشاورت شروع ہو گئی ہے۔ طالبان رابطہ کمیٹی نے فریقین کو تجویز دی ہے کہ سویلین افرادکی رہائی کی فہرستوں پر تبادلہ خیال جلد کیا جائے تاکہ مذاکرات کا اگلا دور بامقصد ثابت ہو سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان شوریٰ میں براہ راست ملاقات رواں ہفتے ہو گی۔ اس حوالے سے حکومت مذاکراتی گائیڈ لائن کو عسکری قیادت کی مشاورت سے حتمی شکل دے گی۔