حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں مخلص ہے،گورنر پنجاب

 Governor Punjab

Governor Punjab

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے میں مخلص ہے آل پارٹیز کانفرنس اس کا واضح ثبوت ہے۔

برمنگھم میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری راجہ جاوید کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستانی عوام ایمانداری کے جذبے سے سرشار ہیں۔ مگر تھانہ کلچر پٹواری سسٹم اور افسر شاہی نے ملکی جڑیں تباہ کررکھی ہیں۔

جاگیر دارانہ نظام کے خاتمے کیئے حکومت موثر اقدامات اٹھارہی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سنجید ہے۔ تقریب سے برمنگھم میں پاکستانی قونصل جنرل شیر بہادر خان، برطانوی رکن پارلیمنٹ خلیل محمود مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری راجہ جاوید سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔