حکومت کی دہشت گردی کیخلاف بڑے اقدام کی تیاری، آخری حد تک جانے کا فیصلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں جاری دہشت گردی کی خوفناک لہر کے بعد حکومت نے بڑے اقدام کی تیاری شروع کر دی، ذرائع کے مطابق ملک میں امن وامان کے لئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے صوبائی حکومتوں، وفاقی وزرا اور مختلف سیاستدانوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

حکومت نے اتحادیوں اور سیاستدانوں سے مشاورتی عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم چین جائیں، تو چینیوں کو اور مغرب کے دورے پر جائیں تو مسیحیوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے جس سے یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ دہشت گرد کس ایجنڈے پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا ایجنڈا اب ڈھکی چھپی بات نہیں رہی اور موجودہ حکومت سابق حکومت کی طرح ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھی رہے گی۔