حکومت کا دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل شروع

Political Party Meeting

Political Party Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے وفاقی وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ وزراء پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن تو جاری ہے تاہم بڑا فیصلہ حکومت سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر کرے گی اور اگر اے پی سی کی ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جا سکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں کاٹ کر اور دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کر کے دم لیں گے اس کے لیے جو ممکن ہوا کریں گے اور اس سلسلے میں مضبوط سیاسی اتحادی معاون بنیں گے۔

حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج دہشت گردی کے خاتمے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہے اور اہلیت بھی تاہم بڑے آپریشن کا فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔