حکومت کا امریکی ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے امریکی ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ڈرون حملوں پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی جارہی ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چودھری نے بتایا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کی تیاری شروع کرتے ہوئے پاکستانی مشنز کو الرٹ کر دیا ہے۔ ڈرون حملوں کامعاملہ یواین لے جانے کافیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرا اعظم ملاقات پر دونوں ممالک کی حکومتیں رابطے میں ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف 16 ستمبر کو ترکی کے دوروزہ دورے پر جائیں گے، دونوں ممالک باہمی دو طرفہ تعلقات کے علاوہ تجارت کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔