حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی سبق نہیں سیکھا، پرویز الہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی سبق نہیں سیکھا، طاہرالقادری کے پر امن استقبال میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی نے طاہر القادری کے بیٹوں سے ملاقات کی اور طاہر القادری کے استقبال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے پرامن کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

حکومت کے اقدامات سے بے چینی پھیل رہی ہے۔ طاہرالقاری کے بیٹے حسین محی الدین کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو پر امن طریقے سے استقبال کرنے دیا جائے۔

انہوں نے نہ پہلے تشدد کا راستہ اپنا اور نہ اب کسی قسم کی گڑبڑ پیدا کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اس کے پانچ سو سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم پولیس نے گرفتاریوں کی تردید کی ہے۔