گورنر انجینئر شوکت کی تبدیلی سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پروفیسر ابراہیم

Professor Ibrahim

Professor Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ گورنر انجینئر شوکت اللہ نے مذاکراتی عمل میں مثبت کردار ادا کیا ، ان کی تبدیلی سے مذاکراتی عمل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ طالبان سے دونوں کمیٹیاں ملاقات کریں گی تاہم ملاقات کیلئے وقت اور جگہ کا تعین ابھی نہیں ہو سکا ہے۔

طالبان شوریٰ سے ملاقات میں سیزفائر اور قیدیوں کی رہائی پر بات ترجیحات میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان گروپوں کے مابین بہت سے سازشی عناصر ملوث ہو سکتے ہیں جو مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو امن عمل پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ انہیں کسی نئی کمیٹی کے قیام کا علم نہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے مذاکراتی عمل میں نہایت مثبت کردار ادا کیا ان کی تبدیلی سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔