جب تک اعلیٰ قیادت ٹیکس نہیں دیتی ملک ترقی نہیں کر سکتا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ملک کی اعلیٰ قیادت ٹیکس نہیں دیتی پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایوان مجھ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور اراکین کے اثاثے ڈکلیئر کراوائے تاکہ پتا چلے کہ کس کس کے اثاثے ملک سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیزوں کی قیمتیں بڑھا کر اور بالواسطہ ٹیکس لے کر غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر کیا جارہا ہے لہٰذا جب تک اعلیٰ قیادت خود ٹیکس دینا شروع نہیں کرتی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ آج دنیا میں ہماری کوئی عزت نہیں کرتا اور ہم بھکاریوں کی طرح ہر جگہ ہاتھ پھیلاتے ہیں اس لئے آج ہم نے اسمبلی میں لیڈروں کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کے لئے بل پیش کیا تاکہ تمام حقیقیت سامنے آسکے اور جب لیڈرشپ ٹیکس دے گی تو اسمبلی کی عزت بڑھے گی۔