کلکوٹ کوہستان: گھر پر مٹی کا تودہ گر گیا، 11 افراد کے دب جانے کا خدشہ

Kohistan

Kohistan

دیربالا (جیوڈیسک) دیربالا کے علاقے کلکوٹ کوہستان میں گھر پر مٹی کا تودہ گر گیا، 11 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ،ا مدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی۔

دیربالا کی یونین کونسل کلکوٹ کوہستان کے علاقے بدران میں گھر پر مٹی کا تودہ گر گیا، مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا،گھر میں 9سے 11 افراد دبے ہوئے ہیں جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دبے ہوئے افراد میں بچے،خواتین بھی شامل ہیں ،پولیس کے مطابق ، اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے علاقہ روانہ ہو گئے ہیں۔