گورنر پنجاب کیلئے ن لیگ کا جنوبی پنجاب کے امیدواروں پر غور

Governor Punjab

Governor Punjab

پنجاب (جیوڈیسک) گورنر پنجاب کے لئے ن لیگ نے جنوبی پنجاب کیا میدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ سینیٹر رفیق رجوانہ، چودھری جعفر اقبال اور ذکیہ شاہنواز گورنر پنجاب کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہوگئیں نئے گورنر پنجاب کی تقری کے لئے ن لیگ کی قیاد ت متحرک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت آئندہ گورنر پنجاب جنوبی پنجاب سے لانا چاہتی ہے۔

گورنر پنجاب کے ناموں کے لئے ملتان سے رفیق رجوانہ، رحیم یار خان سے چوہدری جعفراقبال جبکہ عسی خیل میانوالی سے ذکیہ شاہنواز کے ناموں پر غور کیا جارہاہے۔تینوں نام جماعت کی سطح پر مشاورت کے بعد وزیر اعظم کو پیش کردئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب قائم مقام صدر نیئر حسین بخاری نے وزیر اعظم کے مشورے پر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب کے استعفی کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیاہے۔