گورنر سندھ عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ

Ishrat Ul Ebad Khan

Ishrat Ul Ebad Khan

سندھ (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان عمرے کی ادائیگی کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔ کراچی واپسی کے حوالے سے صحافی کے سوال پر گورنر سندھ جواب دئیے بغیر مسکرا کر چل دئیے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صدر زرداری کو عمرے کی ادائیگی کے لیے چار روز چھٹیوں کی درخواست بھجوادی۔ جس کے بعد گورنر سندھ دبئی روانہ ہو گئے۔

جہاں سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جائیں گے۔ ترجمان گورنر ہاس کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ چار روز بعد عمرے کی ادائیگی کرکے واپس وطن لوٹیں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کچھ عرصہ دبئی میں بھی قیام کر سکتے ہیں۔

روانگی سے قبل اے سے رسمی بات چیت میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے ہیں تاہم واپسی کے سوال پر وہ بنا کوئی جواب دئیے مسکرا کر روانہ ہو گئے۔