fbpx

گووندا کو رنبیر اور کترینہ کی فلم سے کیوں نکالا گیا؟

Govinda

Govinda

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم ’جگا جاسوس‘ سے گووندا کو نکال دیا گیا تھا جس پر کافی ہنگامہ بھی ہوا۔

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’جگا جاسوس‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی تاہم یہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تھی اور باکس آفس پر بھی کوئی کمال نہیں کرسکی تھی۔

فلم کے ہدایت کار انوراگ باسو تھے جبکہ یہ فلم رنبیر نے بھی پروڈیوس کی تھی جس کی ناکامی پر اداکار نے اس فلم کو بنانے کا فیصلہ بد ترین قرار دیا تھا۔

اس فلم میں لیجنڈری ادا کار گووندا بھی شامل تھے جنہیں بعد ازاں فلم سے نکال دیا گیا تھا اور اب اس معاملے پر ہدایتکار انوراگ باسو نے بھی لب کشائی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کئی بار ملتوی ہوتی رہی تھی اور اس کے بعد بھی گووندا کا شوٹنگ کیلئے آنا ایک مسئلہ بنا رہتا تھا اور یہ سب ڈپریشن کا باعث تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں گووندا کو لیکر اتنا دباؤ نہیں برداشت کرسکتا تھا اور فلم کی شوٹنگ بھی جنوبی افریقا میں کرنا تھی جس پر اُنہیں فلم سے نکالنا پڑا۔