فضل الرحمان کا نوازشریف کو فون حکومت سازی پر تبادلہ خیال

Fazlur Rehman Nawaz Sharif

Fazlur Rehman Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان نے نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے مسلم لیگ ن کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے بھی نواز شریف کو مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے گفت گو میں کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔نوازشریف نے بھی مولانا فضل الرحمان کو تین نشستوں پر کامیابی پر مبارک باد دی۔دونوں رہ نماوں نے خیبرپختونخوامیں حکومت سازی کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر بھی بات چیت کی۔