خدا کے بندے ذرا سمجھ لے

خدا کے بندے ذرا سمجھ لے
یہ ہے جہاں بے وفا سمجھ لے
کبھی کرے گا یہاں بسیرا
یہ قبر کی بھی صدا سمجھ لے
یہ اپنے بس میں کہاں ہے پیارے
کہ کب ہو وقتِ قضا سمجھ لے
یہ جو رحیلِ اجل کی باری
کبھی نہ جاۓ خطا سمجھ لے
یہ نعمتیں بھی یہ زندگی بھی
سبھی ہےرب کی عطا سمجھ لے
بچا سکے گی یہ روزِ محشر
تری ہی اپنی ادا سمجھ لے
یہی کہے گا تجھے تو آنس
کتابِ رب کی ندا سمجھ لے

Sajid Pervez

Sajid Pervez

تحریر: ساجد پرویز آنس