یونان میں قومی نشریاتی ادارے کی بحالی کا عدالتی فیصلہ

Judicial Decision

Judicial Decision

یونان کی اعلی انتظامی عدالت نے قومی نشریاتی ادارے ERT کی نشریات بحال کیے جانے کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایتھنز حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں ERT کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف یونانی صحافی برادری کی احتجاجی تحریک جاری ہے۔

اس بارے میں پیر کے روز عدالتی فیصلے کے اعلان کے بعد ERT کے دفتر کے باہر موجود مظاہرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیر اعظم انٹونس سماراس کی مخلوط حکومت میں شامل ان کی دونوں اتحادی جماعتوں نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یونان میں حکومت کو سنگین نوعیت کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے، جس نے پورے یورو زون کو متاثر کیا ہے۔