نیپال میں زمینی تودہ گرنے سے بارہ افراد جاں بحق

China

China

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) مغربی نیپال میں زمینی تودہ گرنے سے بارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نیپالی وزارت داخلہ کے مطابق زمینی تودے کی زد میں آنے سے کم از کم پچاس گھر بھی تباہ ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات جبکہ ایک اور خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں۔

مغربی نیپال میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب اور زمینی تودے پھسلنے کے خطرات کی وجہ سے سینکڑوں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ حکومت نے متاثرہ افراد کے لیے کئی امدادی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔