ہری پور سے رکن صوبائی اسمبلی یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قرار

Yousaf Ayub

Yousaf Ayub

پشاور (جیوڈیسک) ہر ی پور سے رکن صوبائی اسمبلی یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قراردے دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ٹربیونل نے یوسف ایوب کی ڈگری چیک کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ڈگری تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کو بھجوائی تھی جہاں ڈگری کو جعلی قرار دے دیا گیا۔ یوسف ایوب پی کے 50 ہری پور 2 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے،جبکہ وہ سابق صدر ایوب خان کے پوتے ہیں۔