ہری پور: مسافر گاڑی کو حادثہ، 3 مسافر جاں بحق، 5 زخمی

Haripur

Haripur

ہری پور(جیوڈیسک)ہری پور سے لساں نواب جانے والی مسافر گاڑی پھوہار کے قریب گہری کھائی میں جا گری خاتون سمیت تین مسافر جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔

مسافر گاڑی حیدر آباد پھوہار کے قریب گہری کھائی میں گری جسکے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین مسافر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں مریم جان، ذاکر اور شاہ زمان شامل ہیں۔

جبکہ ایک خاتون ارم شہزادہ سمیت پانچ مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔