ہری پور : وین پل سے گر گئی، 2 خواتین اور 5 بچے جاں بحق،18 افراد زخمی

Haripur

Haripur

ہری پور (جیوڈیسک) ہر ی پور میں شاہراہ ہزارہ پر مسافر وین پل سے نیچے گرگئی۔ حادثے میں 2خواتین اور 5 بچے جاں بحق،18 افراد زخمی ہوگئے۔ ایبٹ آباد کے گاوں ٹرہانا ملکاں کا بدنصیب خاندان اپنے عزیز کو اسلام آباد ایئرپورٹ الوداع کرنے گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واپسی پر ہری پور کے علاقے سرائے گدائی کے قریب وین کے ڈرائیور کو نیند آگئی۔ وین اس وقت ایک پل پر سے گزر رہی تھی جو بے قابو ہوکر نیچے جاگری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور سمیت 18 افراد کو ہری پور اور ایبٹ آبادکے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔