ہیما مالنی نے بھی گاؤں گود لے لیا

 Hema Malini

Hema Malini

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے بھی گاؤں گودلے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی جو اب بھارتی جنتا پارتی کی رہنما بھی ہیں نے رادھا گاؤں گود لے لیا۔

بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی یہاں ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کریں گی اور یہاں ہر شعبہ جس میں تعلیم ‘ صحت عامہ اور دیگر شامل ہیں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گی اور اس میں بہتری لانے کی کوشش کریں گی۔ اس گاؤں کی خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا۔ منصوبہ جات کا آغاز اس سال کے اختتام سے ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس گاؤں کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔