گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کے6 عالمی ریکارڈ درج

Pakistan

Pakistan

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے چھ نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ۔ مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نے دو منفرد اور دلچسپ یورپی ریکارڈ توڑنے کا اعزاز حاصل کیا۔

لاہور میں ایک روز میں گنیز بک آ ورلڈ ریکارڈ کے لئے تمام چھ کی چھ کوششیں کامیاب رہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نے دو یورپی ریکارڈ توڑے۔ انہوں نے ایک منٹ میں سر سے 43بوتلیں کھول کر جرمنی کا 23بوتلیں کھولنے کا ریکارڈ توڑا۔ جبکہ انہوں نے ایک منٹ میں ساتھی کھلاڑیوں کے سر پر پڑے ناریل پچاس مرتبہ کک سے گرا کر برطانیہ کے 43ناریل گرانے کا ریکارڈ توڑا۔

قومی بیڈمنٹن کھلاڑی واجد علی اور عتیق چوہدری نے ایک منٹ میں بیڈمنٹن کے 123پاسز دے کر جرمنی کا 80پاسز کا ریکارڈ توڑا۔ لاہور کے تین طلبہ نے سلما ستارے سے بنائی گئی چھ اعشاریہ دو سکوائر فٹ بڑی تصویر بنا کر چھ سکوائر میٹر کی تصیو کا ریکارڈ توڑا۔ جبکہ ہاکی کھلاڑیوں نے ایک منٹ میں43 پاسز دے کر اور تین منٹ میں نو سو اناسی اعشاریہ دو میٹر ڈربلنگ کر کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کیئے۔

گنیز بک کے نمائندے کارلوس مارٹی نیز نے پاکستان میں ٹیلنٹ کی بہت تعریف کی۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے بدھ کے روز مذید دس نئے ریکارڈز بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سے قبل گذشتہ سال پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں گیارہ نئے عالمی ریکارڈز قائم کئے گئے تھے۔