بارباڈوس ٹیسٹ،زمبابوے پہلی اننگ میں 211 رنز بناکر آوٹ

Zimbabwe

Zimbabwe

بارباڈوسویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم 211 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، مارلن سیمیولز نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا بارباڈوس میں جاری ٹیسٹ کے پہلے دن زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیالیکن مہمان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 211 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

ٹینو ماوویو50 رنز کے ساتح نمایاں رہے۔ مارلن سیمئیول نے چار اور شیلنگفرڈ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے دو وکٹ پر18 رنز بنائے تھے، کرس گیل 11 اور ڈیرن براوو بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔