گجرات کی خبریں 05-03-2013

یونیورسٹی آف گجراتمیں گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے اجالا پروگرام کے تحت میرٹ پر آنے والی طالبات میں سولر انرجی لیمپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

گجرات (جی پی آئی)یونیورسٹی آف گجرات ریلوے روڈ گرلز کالج گجرات میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے اجالا پروگرام کے تحت میرٹ پر آنے والی طالبات میں سولر انرجی لیمپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او کالجز محمد افضل تھے ، جبکہ تقریب کی صدارت پرنسپل قاریہ پروین بٹ نے کی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سال دوئم کی طالبہ صدف نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت سال چہارم کی طالبہ صائمہ نے پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DOکالجز محمد افضل نے کہا کہ ریلوے روڈ گرلز کالج گجرات کی پرنسپل قاریہ پروین بٹ کا شمار بہترین اساتذہ میں ہوتا ہے ، اور میں ان کی شعبہ تعلیم کیلئے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، کیونکہ یہ واحد ادارہ ہے جس میں قاریہ پروین بٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت ترقی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ادارہ کی طالبات میں دو گناہ اضافہ ہوا ، تعلیمی میدان کیساتھ ساتھ دینی اور کھیل کے میدان میں بھی اس ادارہ کی طالبات نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں ،دیگر اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ قاریہ پروین بٹ کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ 5سالوں میں صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے ، جس کی مثال نہیں ملتی ، انہوں نے نوجوان نسل کے مسائل خصوصاً لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری سے پیدا ہونے والے مسائل پر بے پناہ کام کیا ہے ، شعبہ تعلیم کیلئے موجودہ حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں ، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، دانش سکولوں کا اجراء ، لیپ ٹاپ سکیم ، سولر انرجی سکیم اور بیروزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے روزگار کے حصول کیلئے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ، تقریب سے کالج کی پرنسپل قاریہ پروین بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی خدمات شعبہ تعلیم کیلئے وقف کر رکھی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ادارہ کے بے شمار مسائل از خود حل کیے اور میں یہ چاہتی ہوں کہ اس ادارہ سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں ، شعبہ تعلیم میں گزشتہ پانچ سالوںمیں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں ،جس سے طلباء و طالبات عملی طور پر مستفید ہو رہے ہیں ، ہر اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے ، جس سے بلا تفریق لوگوں کو سہولتیں میسر ہوں ، حکومت نے آپ لوگوں کو فری تعلیم کے حصول میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے یہی وجہ ہے کہ اب اجالا پروگرام کے تحت آپ کے گھروں میں اجالا کیا جا رہا ہے تا کہ آپ کو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تعلیمی میدان میں جو مسائل درپیش آ رہے تھے ان کو حل کیا جا سکے انہوںنے کہاکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور اساتذہ بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بھر میں پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں جیسی کوئی قوم نہیں ہے ، اور دین اسلام بھی ہمیں تعلیم حاصل کرنے اور اس کا پیغام دوسروں تک پہنچانے کا درس دیتا ہے ، میں انتہائی شکر گزار ہوں کہ پاکستان کے ہر شعبہ میں میرے سمیت کئی خواتین اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عملی طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں ، تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور میرٹ پر آنے والی طالبات میں سولر انرجی لیمپ تقسیم کیے گئے ، مس عروج نے مہمانوںکا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ لاہور میں گزشتہ روز ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاست دانوں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ لاہور میں گزشتہ روز ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاست دانوں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تا کہ ان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جا سکیں ، اس سلسلہ میں حلقہ این اے 105سے نجیب اللہ گورالہ، عمر مسعود فاروقی اور دیگر شامل ہیں ، جبکہ حلقہ پی پی 110سے عمران اللہ گورالہ ، چوہدری رضا علی متہ ، حلقہ پی پی 111سے حاجی عمران ظفر ، امجد فاروق ، حلقہ پی پی 112سے شیخ عمر اعجاز ، سیف الرحمن بھٹی شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق ضلع گجرات سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی تعداد 50کے قریب ہے ، جن میں میجر (ر) معین نواز ، نوابزادہ مظہرعلی خان ، نوابزادہ طاہر الملک ، اورنگزیب بٹ ، سید نور الحسن شاہ ، میاں طارق محمود ، چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ ، ملک جمیل اعوان ، ملک حنیف اعوان، چوہدری فرخ مجید ، چوہدری نصر اقبال سکھ چین، لیاقت علی بھدر ، پیرسید وقار گیلانی ، چوہدری مظہر آف فتح پور ، چوہدری اظہر آف فتح پور ، چوہدری عابد رضا کوٹلہ و دیگر شامل ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ضلع گجرات سے موصول ہونے والی درخواستوں کی وجہ سے انتہائی سوچ وچار کے بعد ہی ختمی فیصلہ ٹکٹ کے حصول کیلئے رابطہ کرنے والے افراد سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا ، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے ٹکٹ کے خواہش مند افراد نے پارٹی قیادت سے رابطے شرو ع کردئیے ہیں اور اپنے اپنے سفارشی بھی ڈھونڈ لیے ہیں ،بہت سے سیاستدانوں نے اپنی من پسند کی ٹکٹ کے حصول کیلئے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ، مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی ٹکٹ کیلئے 50ہزار روپے ، اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کیلئے 30ہزار روپے امیدواران سے پارٹی فنڈ کے نام پر وصول کیے ہیں ، اس کے علاوہ ضلع کی سیاست کا جائزہ لیا جائے تو مسلم لیگ ن اس وقت اندرونی انتشار کا شکار ہے اور جن امیدواروں کو پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا وہ امیدوار یا تو پارٹی چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا پھر آزاد امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گے ، پرانے دیرینہ پارٹی کارکن اور عہدیدار انتہائی مایوس نظر آ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی نے دیگر سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نئے آنے والے افراد کو ٹکٹ جاری کیے تو حلقہ کی سیاست کا نقشہ بلکل تبدیل ہو جائیگا ، ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں نے اپنی اپنی برادریوں اور حلقہ کے بڑے بڑے سیاسی گھرانوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں اور دیگر پارٹیوں سے بھی خفیہ رابطے کیے جا رہے ہیں ، جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم ایسے امیدوار سامنے لائیں گے جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدواروںکو ووٹ کی طاقت سے شکست دے سکتے ہوں ، کمزور امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دئیے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرا پیر سید اعظم علی شاہ میموریل مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر کے مقابلہ جات گزشتہ روز لائف سٹائل جم رحمان شہید روڈ گجرات میں منعقد ہوئے
گجرات (جی پی آئی ) دوسرا پیر سید اعظم علی شاہ میموریل مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر کے مقابلہ جات گزشتہ روز لائف سٹائل جم رحمان شہید روڈ گجرات میں منعقد ہوئے جس کی صدارت مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان گولڈ میڈل سید فرح عباس شاہ نے کی جبکہ مہمانان خصوصی چوہدری عمران اسلم عرف مانی ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ،شعیب بٹ اور عتیق بٹ سٹی صدر مسلم لیگ تھے ،جبکہ مہمانان اعزاز پاکستان تحریک انصاف کے نکاء اللہ اور صحافی ضیاء سید تھے جج کے فرائض مسٹر گجرات 1986محترم حامد صاحب تھے ،مقابلہ ملک خرم نے جیتا جبکہ جونیئر مقابلہ نکاش نے جیتا کامیاب قرار دئیے جانے والے افراد میں ٹرافی اور بیلٹ کے علاوہ نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے شعیب بٹ نے پانچ ہزار روپے جبکہ چوہد ری عمران اسلم کی جانب سے دو ہزار روپے نقد انعام دیاگیا کلاس پوزیشن ہولڈرز کو نکاء اللہ کی طرف سے انعام دیا گیا مسٹر پاکستان برون میڈل اور مسٹر لائف سٹائل جم 2012عتیق بٹ کو بھی خصوصی نقد انعام سے نوازا گیا تن سازی کے مقابلہ جات کو دیکھنے کے لئے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے لائف سٹائل جم رحمان شہید روڈ میں آکر اپنے اپنے تن سازوں کی حوصلہ افزائی کی اور تمام مقابلہ جات انتہائی پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ کامرس کالج برائے خواتین گجرات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام اجالا کے تحت سولر انرجی لیمپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی )گورنمنٹ کامرس کالج برائے خواتین گجرات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام اجالا کے تحت سولر انرجی لیمپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت کالج پرنسپل مس ثوبیہ عامر نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف امت الرحمان اور نعت رسول مقبول مہوش نے حاصل کیا۔تقریب میں چالیس سے زائد طالبات میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ سولر انرجی لیمپ تقسیم کئے گئے ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب یہ چاہتے ہیں کہ شرح خواندگی میں اضافہ ہو اور طالبعلموں کو تمام سہولیات میسر ہوں۔تعلیم کے فروغ کے لئے مسلم لیگ ن کی قیادت نے صوبہ بھر میں فری ایجوکیشن کے علاوہ لیپ ٹاپ اور سولر انرجی لیمپ فراہم کئے تاکہ طالبعلموں کے مسائل میں کمی آسکے۔ حکومت نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بیروزگاری کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لئے ییلو کیب سکیم ‘ گرین ٹریکٹر سکیم سمیت مختلف سکیمیں متعارف کروائیں۔ ن لیگ نے 5سالوں میں انقلابی اقدامات صوبہ میں کرکے عوام کے مسائل میں کمی کی ہے جبکہ اتحادی حکومت نے نوجوان نسل کو مسائل کی طرف دھکیلا ہے وفاقی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے ملک میں کسی قسم کے انقلابی اقدامات نہ کئے ہیں جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے بھتیجے سید عطاء الرحمن شاہ بخاری کے بیٹے سید خلیل الرحمن شاہ قضاء الٰہی سے انتقال کر گئے
گجرات (جی پی آئی) امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے بھتیجے سید عطاء الرحمن شاہ بخاری کے بیٹے سید خلیل الرحمن شاہ قضاء الٰہی سے انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ انکے بھانجے نوجوانانِ توحید و سنت پنجاب کے امیر صاحبزادہ سید شفاء اللہ شاہ بخاری نے پڑھائی دفن کے بعد دعا پروفیسر قاری عطاء الرحمن ناظم اعلیٰ جمعیة اشاعت توحید و سنت پنجاب نے کرائی نماز جنازہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات پروفیسر مرزا عبداللطیف (ر) پرنسپل پروفیسر سید صابر علی شاہ مولانا سید محمد افضل شاہ مولانا ضیاء الرحمن ضیاء ڈاکٹر سیداحسان اللہ شاہ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات مولانا ضیاء اللہ ہاشمی ضلعی امیرمجلس احراراسلام گجرات چودھری محمد ارشد مہدی چودھری کاظم اشرف احراری مولانا احسان اللہ اشرفی ناگڑیاں چودھری عدیل ارشدناگڑیاں چودھری نصرت اللہ وڑائچ آف گورالہ سیٹھ اجمل رضا اور دینی جماعتوں کے کارکنان اور راہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی امیر نوجوانانِ توحید و سنت پنجاب سید شفاء اللہ شاہ بخاری نے فلسفہ موت و حیات بیان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معیة علماء اسلام ملک میں نفاذ اسلام اور قیام امن کیلئے کوشاں ہے ملک میں بد امنی اور دہشت گردی کا پائیدار حل اسلامی نظام ہے
گجرات (جی پی آئی)معیة علماء اسلام ملک میں نفاذ اسلام اور قیام امن کیلئے کوشاں ہے ملک میں بد امنی اور دہشت گردی کا پائیدار حل اسلامی نظام ہے قیام پاکستان سے اب تک ایوان اقتدار پر قابض اور بالا دست قوتوں نے نظام اسلام کے خلاف مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیة علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی نے صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس اور ضلعی جنرل سیکرٹری گجرات مولانا الیاس احمد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر مولانا لدھیانوی نے کہا کہ پاکستانی عوام 65 سال سے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں وڈیروں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہیں پاکستانی قوم آزمائے ہوئے سیاست دانوں اور جماعتوں کی بجائے صالح قیادت اور علماء کا انتخاب کرے ایک بڑی سازش کے تحت علماء کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور عوام کو متنفر کرنے کیلئے قتل و غارت گری کرائی جا رہی ہے اس سازش کے پیچھے عالمی سازشی قوتیں کار فرما ہیں جمعیة علماء اسلام نے ہمیشہ اسلامی اصولوں اور آئین کے تحت جدو جہد کو منظم کیا ہے غلبہ اسلام تک جدو جہد جاری رکھے گی 31ماچ کومینار پاکستان لاہور میں ہونے والی کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) صابر رضا مغل تحصیل سیکرٹری انفارمیشن ،صدر رکشہ یونین گجرات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس نے میاں نواز شریف کا نعرہ لگایا ہے ان سب ساتھیوں کو ذاتی اختلافات بھلا کر میاں محمدنواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے جو لوگ کہتے ہیں میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار وہ سارے ساتھی ملکر ملک میں لٹیروں کا محاسبہ کریں جو منشور تیار ہوا ہے وہ قوم کیلئے ہو گا انشاء اللہ وطن عزیز میں خوشحالی آئے گی پاکستان ترقی کریگا میاں نواز شریف ہی ملک کو اندھیروں سے قوم کو نکالیں گے باقی سب فیل ہوئے انشاء اللہ دو تہائی کی اکثریت سے جیتے گے میاں نواز شریف سب سے بڑے لیڈر ہیں جو ملک میں خوشحالی لائیں گے یہ میرا یقین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ٹانڈہ کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر نوجوان کو ہلاک کردیا
گجرات(جی پی آئی ) گجرات ٹانڈہ کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر نوجوان کو ہلاک کردیا۔ ڈرائیور کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹانڈہ کا رہائشی علی شان اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ اسے سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں علی شان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ٹانڈہ پولیس مصروف تفتیش۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ میں نوجوان نے خود کو آگ لگا دی۔ بتایا گیا ہے
گجرات(جی پی آئی) لالہ موسیٰ میں نوجوان نے خود کو آگ لگا دی۔ بتایا گیا ہے کہ لالہ موسیٰ کے رہائشی سلیمان کی بیوی ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی گزشتہ روز سلیمان بیوی کو میکے سے واپس لانے کیلئے سسرال گیا بیوی نے واپس جانے سے انکار کر دیا جس پر سلیمان نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی۔ جس کے نتیجہ میں وہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔ اسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔