گجرات کی خبریں 22.05.2013

ممتاز سماجی شخصیت چیئرمین دی پنجاب سکول دسوندھی پورہ چوہدری محمد عنصر، چوہدری صابر حسین ، چوہدری محمد اعظم اور چوہدری منو ر حسین کے والد محترم کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت چیئرمین دی پنجاب سکول دسوندھی پورہ چوہدری محمد عنصر، چوہدری صابر حسین ، چوہدری محمد اعظم اور چوہدری منو ر حسین کے والد محترم کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، برسی کے سلسلہ میں محفل پاک جامع مسجد لبیک یا رسول اللہ انجمن کالونی میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ کھیپڑانوالہ شریف تھے ، خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری نے کیا ، ختم پاک قاری بابر اقبال اور حافظ خرم شہزاد نے پڑھا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے خصوصی دعا کی اس موقع پر میر شاہد اقبال ، میاں عاطف ، چوہدری غلام سرور وڑائچ ، سر احسان اللہ ، قیصر محمود چوہان ، محمد یوسف جنجوعہ ، حاجی نذر ، منور حسین گروپ انسپکٹر پاکستان ریلویز ، چوہدری محمد اکرم ، محمد اشفاق گوندل ، محمد اقبال ، چوہدری اللہ دتہ ، چوہدری ذوالفقار ، ماجد حسین ، شعیب منور ، وقاص گجر ، شہزاد گجر ، بھائی شبیر آف فیصل آباد اور دیگر نے شرکت کی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم سی سی اے کے روح رواں صاحبزادہ نثار احمد نثاری کے والدین ی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
گجرات (جی پی آئی)ایم سی سی اے کے روح رواں صاحبزادہ نثار احمد نثاری کے والدین
کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، دربار عالیہ مہمدہ شریف میں منعقدہ عظیم الشان محفل کی صدارت زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف قاضی رضوان منصور آوانی نے کی جبکہ ہدیہ نعت سید دلدار حسین شاہ ، محمد عارف شاہد گوندل و دیگر نے پیش کیا اس موقع پر صاحبزادہ عبدالرحمن آوانی ، بھائی ذوالفقار ، خالد محمود ، محمد افتخار ، شیخ شفیق ، بھائی نواز آف ڈھینڈہ ، چوہدری محمد عنصر ، میاں جمال صفدر ، بھائی مدثر ، چوہدری منور ، لالہ اکبر ، حافظ اللہ دتہ ، چوہدری منیر ، چوہدری محمد انور ، چوہدری یاسر آف ڈھینڈا ،صابر ، اظہر ، شہزاد بٹ ، و دیگر نے شرکت کی ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی حکومت نے پاکستان کے عمرہ کو ٹے میں 90فیصد تک کمی کر دی ہے
گجرات (جی پی آئی)سعودی حکومت نے پاکستان کے عمرہ کو ٹے میں 90فیصد تک کمی کر دی ہے ، اب ایک ٹریول ایجنٹ 400افراد کے بجائے صرف 40افراد کو عمرہ کیلئے بھجوا سکے گا ، کراچی میں موجودہ عمرہ پیکج کے لئے کام کرنے والے 200کے قریب ایجنسیاں ہزاروں زائرین سے ایڈوانس بکنگ حاصل کر چکی ہیں ، نان ریفنڈ ایبل ٹکٹ سے خریداروں کے پیسے ڈوب جائیں گے ، موسمی غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹوں کی بھی سینکڑوں خواہشمندوں سے ایڈوانس پیسے وصولی کے بعد اپنی ٹریول ایجنٹوں کے بھاگنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ، سعودی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنی ایجنٹوں کو بتایا ہے کہ حرم شریف میں توسیع کے کاموں کی وجہ سے کوٹے میں کمی کی گئی ہے ، اب ہر ایجنٹ 500سے 800عمرہ زائرین کے بجائے صرف 40افراد کو ہی عمرہ کی سعادت کیلئے بھجوا سکے گا ، معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں اس وقت 175سے زائد ایجنٹوں کے پاس سعودی کمپنیوں کے ساتھ عمرہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لائسنس و معاہدے ہیں ، جس کی بنیاد پر کراچی سے ہر سال کم وبیش ڈیڑھ لاکھ سے زائد عمرہ زائرین ، ماہ رجب ، شعبان اور رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت کیلئے حرم شریف تشریف لے جاتے تھے تاہم اب محض 8ہزار سے زائد افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جا سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
القبلہ ٹریولز اینڈ ٹوورز چوک شاہ حسین گجرات کے چیف ایگزیکٹو الحاج حکیم عمر فاروق بٹ آئندہ ربیع الائول 2014ء سے اپنے تمام کسٹمروں کیلئے عمرہ کی سعادت کا شیڈول جاری کر دیا
گجرات (جی پی آئی)القبلہ ٹریولز اینڈ ٹوورز چوک شاہ حسین گجرات کے چیف ایگزیکٹو الحاج حکیم عمر فاروق بٹ آئندہ ربیع الائول 2014ء سے اپنے تمام کسٹمروں کیلئے عمرہ کی سعادت کا شیڈول جاری کر دیا اور لوگوں کی سہولت کیلئے ابھی سے ربیع الائول میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کیلئے بکنگ شروع کر دی ہے ، یہ فیصلہ الحاج حکیم عمر فاروق بٹ نے اسی لیے کیا ہے کہ سعودی حکومت عمرہ کوٹہ میں شعبان ، رمضان المبارک 2014ء میں جانے والے زائرین عمرہ کی سعادت کیلئے ابھی سے اپنی بکنگ کروا سکیں تا کہ ابھی رجب ، شعبان ، رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت سے محروم رہ جانے والے افراد کو ربیع الائول میں عمرہ پر جانے کیلئے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے اسی لئے ضلع گجرات کے تمام کسٹمروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ جلد آئیں اور القبلہ ٹریولز اینڈ ٹوورز چوک شاہ حسین میں ابھی سے ربیع الائول 2014میں عمرہ کی سعادت کیلئے فوری بکنگ کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات کے شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اشتراک سے متناسب نمائندگی کے ذریعے انتخابات کے سلسلہ میں تنظیم کے قیام کا فیصلہ
گجرات (جی پی آئی)گجرات کے شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اشتراک سے متناسب نمائندگی کے ذریعے انتخابات کے سلسلہ میں تنظیم کے قیام کا فیصلہ ، مقامی ریسٹورنٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ممتاز ماہر قانون قاضی شاہد رشید ایڈووکیٹ ، محمد عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ ، ملک یاسر محمود ایڈووکیٹ ، پیرس میں مقیم پاکستانیوں مہر محمد یوسف آف وزیرآباد آباد ، میاں خالد آف لالہ موسیٰ ، سلیمان خان کراچی اور ملک لائق آف راولپنڈی نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں جو انتخابی طریقہ کار فی الوقت رائج ہے ، اس کے تحت اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ جماعتیں عوام کا اکثریتی ووٹ نہ ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں حق حکمرانی پر قبضہ جمائے ہوتی ہیں ، جس کی وجہ سے پاکستان کی اکثریتی عوام کی نمائندگی اور انکی سوچ کی عکاسی اور عوامی مسائل سے حکمران بے خبر رہتے ہیں ، پاکستان میں متناسب نمائندگی کے ذریعے اگر انتخابات کروائے جائیں تو پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے پاس جس قدر عوامی مینڈیٹ ہو گا اسی قدر وہ پارلیمنٹ میں پاکستانی عوام کی نمائندگی کریں گے اس سسٹم کے تحت سیاسی جماعتیں اپنے اپنے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گی اور عوام صرف اس جماعت کے انتخابی منشور کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابی نشان کو ووٹ دیں گے اور پھر ہم عوام کی متناسب نمائندگی کے تحت انہیں پارلیمنٹ میں بھیجیں گے ، اس سے اچھے ، قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کے بھی پارلیمنٹ میں آنے کی راہ کھلنے کی قومی امید ہو جائے گی اور متوسط طبقہ کے لیے الیکشن میں حصہ لینا ممکن ہو جائے گا اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کو بھی پارلیمنٹ میں نمائندگی کا موقع ملے گا ، آخر میں اپیل کرتا ہوں کہ آئیں ہم ایسے الیکشن کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں جس میں ہر طبقے کی نمائندگی ہو اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسوکی میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں 24مئی کو جسوکی میں عظیم الشان محفل منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی)جسوکی میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں 24مئی کو جسوکی میں عظیم الشان محفل منعقد ہو گی ، جس میں ممتاز شخصیات کی شرکت متوقع ہے ، ذوالفقار علی ، ابرار حسین ، نوکر حسین ، سید امداد حسین شاہ اس تقریب کے میزبان ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن جس میں ہارنے والے اور جیتنے والے دونوں احتجاج اور دھرنوں کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں
گجرات (جی پی آئی)پاکستان کی تاریخ کے انوکھے اور منفرد الیکشن جس میں ہارنے والے اور جیتنے والے دونوں احتجاج اور دھرنوں کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اندازوں سے زیادہ جیت پر نہ صرف پریشان دکھائی دیتی ہے بلکہ اندر ہی اندر کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ حتیٰ کہ الیکشن میں دھاندلی فراڈکے الزامات پر نگران ورزاء پریشان ہیں اور الیکشن کمیشن اپنی ساکھ متاثر ہونے پر شکایات کے الزالے کے حوالے سے سنجیدگی سے معاملہ کا جائزہ لینے کے سلسلے میں تذبذب کا شکارہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم نے چوہدری محمد اشفاق گجر کی طرف سے ان کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ، راجہ محمدارشد ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا شہر کراچی میں بھتہ مافیا اور ٹھپہ جمہوریت کی دھاندلی اور غنڈی گردی کے پیش نظر جماعت اسلامی نے ٹرین مارچ کرکے الیکشن کمیشن کو یاداشت پیش کی تھی مگر الیکشن کمیشن آنکھیں بند کئے رہا۔ اب فوج کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن میں ہزاروں ووٹوں کی بنیاد پر 250حلقہ میں کامیاب ایم این اے کے مقابلہ میں پونے دو لاکھ ووٹوں سے ایم این اے بننے والوں کی دھاندلی کے لئے کسی اور دلیل کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟ اس لئے الیکشن کمیشن دوبارہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کا اعلان کرے۔چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کی اصل کہانی اور مرضی کے نتائج کا معاملہ قوم کے سامنے عنقریب واضح ہونے والا ہے۔ قوم کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی واردات ہر سطح پر اٹھنے والی صدائے احتجاج سے واضح ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے آنے والی حکومت کو سپورٹ کرنے کے ایجنڈے سے ہر ذی شعور واقف ہے۔ راجہ محمد ارشد ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تک خفیہ ہاتھ اپنا رول ادا کرنے سے باز نہیں آئے گا۔ ملک میں نہ جمہوریت کی گاڑی پٹڑی پر چل سکے گی اور نہ ہی دکھوں کی ماری قوم کو مسائل کی دلدل سے نجات مل سکے گی۔چوہدری محمد اشفاق گجر نے جماعت اسلامی کے راہنمائوں کا ان کے ہاں تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ۔ آپ کی قیادت میں انشاء اللہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام النا س کے مسائل کا حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے :ڈی سی او آصف بلال لودھی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ عوام النا س کے مسائل کا حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ضلع سے منتخب اراکین اسمبلی کے تعاون سے اس مقصد کے لئے تما م تر وسائل اور صلاحتیں برئوے کار لائی جائیں گی۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نومنتخب اراکین اسمبلی سے تعارفی ملاقات کے موقع پر کیا۔ اراکین اسمبلی چوہدری جعفر اقبال ، چوہدری عابد رضا ، حاجی عمران ظفر، میجر (ر) معین نواز، چوہدری شبیر رضا، حاجی ناصر محمود، ملک جمیل اعوان ، تمام محکموں کے ای ڈی اوز اور ڈی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہاکہ ضلع گجرات کی ترقی ہم سب کا مشن ہے ایسے منصوبہ جات جن کے لئے فنڈز درکار ہیںضلعی انتظامیہ نے حکومت سے رجوع کر رکھا ہے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ آئندہ بجٹ کی آمد ہے اس لئے وہ اپنے علاقوں میں ترقیاتی سکمیوں کی نشاندہی کر لیں۔انہوں نے اجلاس میں موجود تمام ای ڈی اوز اور محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ عوامی نمائندوں کا مکمل احترام کریں اور کسی معاملہ میں مشکلات ہوں تو انہیں زمینی حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ ڈی سی او نے اس امید کا اظہار کیا کہ گجرات کے لئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کے حصول کے لئے ضلعی انتظامیہ کو اراکین اسمبلی کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔ارکین اسمبلی چوہدری عابد رضا ، میجر (ر) معین نواز ، حاجی ناصر محمود و دیگر نے اس موقع پر ڈی سی او کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کو انکی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔ انہوں نے ضلع میں میر ٹ کی بالادستی، اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کے لئے تجاویز پیش کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع میں گندم خریداری کا 58فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے:سید فرمان رضا
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید فرمان رضا نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریداری کا 58فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ محکمانہ پالیسی کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانہ کا اجراء جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے لئے گندم خریداری کا ہدف 2لاکھ 90ہزار بوری گندم ہے جبکہ ابتک 1لاکھ 70ہزار بوری سے زائد گندم خریدی جاچکی ہے اور یہ سلسلہ 7جون تک جاری رہے گا۔ ڈی ایف سی نے بتایا کہ باردانہ کا اجراء گرداوری محکمہ ریونیو کے مطابق کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے پہلے آئیے پہلے پائیے کے اصول کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گندم خریداری کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت آج عظیم الشان قافلہ اسلام آباد دھرنے میں شامل ہو گا
گجرات(جی پی آئی)چلو چلو اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت آج گجرات کی دھرتی سے ایک عظیم الشان قافلہ اپنے قائد کے حکم پر اسلام آبادمیں الیکشن کمیشن آفس کے سامنے دھرنے میں شامل ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکٹری چوہدری شرافت حسین ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر نوجوان اپنے قائد عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے آگے بڑے اور اپنے قائد کی اس کال کو ضائع نہ ہونے دیں ہم ہر اس دیوار کو توڑ دیں گئے جوہمارے راستے میں رکاوٹ ڈالیں گئے ہم پرامن طریقے سے دھرنے میں شامل ہونگے اگر آج بھی نوجوان نہ جاگے تو ملک میں کرپشن کا بازار سر گرم رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری آصف اقبال گزشتہ روز جرمنی میں انتقال کرگئے
گجرات(جی پی آئی)چوہدری پرویز اقبال ایڈوکیٹ چوہدری اسد اقبال جرمن ہائوس والے اور مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر چوہدری ہمایوں اقبال کے بھائی چوہدری آصف اقبال گزشتہ روز جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں ان کا نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔