گجرات کی خبریں 3/11/2013

بستی طفیل خان میں حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک

گجرات /صادق آباد(جی پی آئی)بستی طفیل خان میں حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک شروع ہو گیا۔ تقریبات کی صدارت اولاد غوث اعظم سجادہ نشین بغدادشریف حضرت ڈاکٹرپیر سید عبدالقادر گیلانی کررہے ہیں جبکہ مہمان حصوصی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف گجرات صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ہیں پہلی نشست میں محفل میلاد منعقدہوئی۔جس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ غلام فرید آف خانیوال نے حاصل کی ۔حصوصی نعت ریڈیو ٹی وی کے ممتاز ثناخوان رسول عارف شاہد گوندل نے پیش کی میزبان محفل اقبال انور صمدانی نے منقبت غوث اعظم پیش کرنے کا شرف حاصل کیاجبکہ مقامی ثناء خوان رسولحافظ فیض رسول،محمد سلطان،مولوی منظور احمد،مولوی رشید احمد،مولوی پیراں دتہ،حافظ خلیفہ،فیروز طاہر،فیضان احمد،حوت محمد و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔اس محفل میں انتظامات کی نگرانی اقبال انور سمدانی،اکبر نوید صمدانی،تنویر احمد صمدانی،جواد رانا ،ممتاز احمد خان،طفیل محبوب سبحانی نے کی اس موقع پر گجرات،اسلام آباد،فیصل آباد،خانیوال،صادق آباد،رحیم یار خان سے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت دوسری نشست بعداز نماز عشاء منعقد ہوئی۔جسم میں ملک کی ترقی کے لئے حصوصی دعا کی گئی۔ اولاد غوث اعظم سجادہ نشین بغدادشریف حضرت ڈاکٹر پیرسید عبدالقادر گیلانی نے حسوصی دعا کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں اینٹی ڈینگی ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا
گجرات (جی پی آئی) پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں اینٹی ڈینگی ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا اس موقع پر عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک ہوئی جس کی قیادت ڈی سی اوآصف بلا ل لودھی نے کی ، اے ڈی سی فاروق رشید،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد نعیم، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر طاہر نوید، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری،ڈی او ز محمد ارشد، ڈاکٹر لیاقت علی، محمد صدیق، ٹی ایم او محمد خرم، مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید بٹ، سماجی کارکن خادم علی خادم، چوہدری منظور حسین، این جی اوز کے عہدیداروں، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز، مختلف محکموں کے ملازمین نے واک میں بھر پورشرکت کی ۔ واک کے شرکاء نے سیشن کورٹ سے ضلع کونسل تک مارچ کیا ،انہوںنے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی بارے آگاہی کے لئے پیغامات درج تھے۔ بعد ازاں ضلع کونسل میں ڈینگی سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ ضلع گجرات میں انسداد ڈینگی کے لئے محکمانہ کوششیں کی جارہی ہیں تاہم اب ڈینگی مچھر کے مکمل خاتمے کیلئے عوام الناس کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ،ٹی ایم ایزاور محکمہ صحت اپنی بھر پور کوشش کر رہے ہیں کہ گلی محلوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے اور ابتک وہ اس مقصد میں کامیاب بھی رہے ہیں تاہم گھروں کے اندر اس خطرناک مچھر کی افزائش روکنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ شہری اپنے گھروں میں باقاعدگی سے سپرے کرائیں ، گھروں میں رکھے روم کولر ، لان ، گملوں، فریج کے ٹرے ، اور دیگر مقامات پر صاف پانی ختم کرے انہیں خشک کر دیں۔ انہوں نے واک اور سیمنار کے شرکاء بشمول این جی او ز نمائندگان، سول سوسائٹی کے افراد اور میڈیا کے نمائندگان پر زور دیا کہ وہ ڈینگی کے خلاف آگاہی کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں۔ڈی سی او نے واضع کیا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کی گئی قانون سازی کے تحت ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننا جرم ہے اور ایسے افراد کے خلاف فوجداری کاروائی کی جائے گی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصر ت ریاض نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گرمی کا سیزن نسبتا طویل ہونے اور عید کے موقع پر دیگر صوبوں سے افراد کے بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کی وجہ سے ڈینگی بخار کے خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رات کو سردی بڑھنے کی وجہ سے ڈینگی مچھر پناہ کے لئے گھروںکے اندر داخل ہو جاتا ہے اس لئے غروب آفتاب کے وقت دروازہ بند رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں ڈینگی بخار کی تشخیص اور علاج کی مکمل سہولیات دستیا ب ہیں ۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں اس مقصد کے لئے بیس بستروں ، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں دس دس اور آر ایچ سی ہسپتالوں میں چار چار بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کئے گئے ہیںجہاں ماہر سٹاف تعینات ہے اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر پرائیوٹ ہسپتال بھی خدمات فراہم کرنے کو تیا ر ہیں۔مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید بٹ نے کہا کہ خادم اعلی میاں شہباز شریف اور انکی حکومت نے ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لئے موثر ترین اقداما ت کئے ہیں جن کی وجہ سے آج ہم ڈینگی سے قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شرکاء سیمینار اور وا ک سے ہونے والی آگاہی کو اپنے گھروں او ر علاقوںمیں پہنچائیں ۔ اس موقع پر شرکاء میں معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی الیکشن میں ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کو کامیابی ہو گی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق اقلیتی ونگ ضلع گجرات کے صدر احسان مسیح سندھو نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کو کامیابی ہو گی ، ہر حلقہ میں اپنی جماعت کے نامزد کئے ہوئے امیدوار کو ہمارے اقلیتی ونگ کے تمام عہدیداران اس کی بھرپور حمایت کریں گے ، سٹی گجرات اقلیتی ونگ کے تمام عہدیداران گجرات کے تمام عہدیداران کا اجلاس بہت جلد بلائیں گے ، اور ساتھیوں کی مشاورت کے ساتھ اپنے اقلیتی نمائندوں کو سامنے لائیں گے ، اقلیتی ونگ نے ہمیشہ اپنی جماعت کی خدمت کی اور ساتھیوں نے ہر حالات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، ہماری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پر زور اپیل ہے کہ ہماری اقلیتوں کی نمائندگی ہر حلقہ میں اور یونین کونسل میں ہو جو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت 200ووٹ رکھے گئے وہ ہماری مسیحی قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان اس وقت جن گھمبیر مسائل کا شکار ہے یہ صرف قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے:کلثوم رانجھا
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی نائب قیمہ محترمہ کلثوم رانجھا نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت جن گھمبیرمسائل کا شکار ہے یہ صرف قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔دنیا کی محبت کاشکار ہو کر ہم آخرت کو بھول گئے ہیں۔مہنگائی،بدامنی،فحاشی،قحط،ڈینگی اور ملک میں بڑھتی ہوئی افراتفری قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فہم القرآن سینٹر کھاریاں کی دسویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اسلام کو تعلیمی نصاب سے نکال دیا ہے۔اسلامی تہذیب کو الٹ دیا گیا ہے۔ہمارے ہی گھروں میں ٹی وی پہ تھرکتی ہوئی حوا کی بیٹیاں ہماری آنے والی نسلوں کو خراب کر رہی ہیں۔جب ملک میں فحاشی عام ہوجائے تو وبائی امراض تو پیدا ہوں گے۔ناپ تول میں کمی ہو گی تو قحط ہوگا،زکوٰة نہ ادا کی جائے گی تو بارشیں نہ ہوں گی۔حاکم خدا اور اس کے رسول ۖ کیخلاف فیصلے دیں گے تو باہمی انتشار اور جھگڑے ہوں گے۔ ہم کب تک اپنے ملک میں بدلتی تہذیب اور امت مسلمہ کے ٹکرے ہوتے ہوئے دیکھیں گے؟بلدیاتی انٹخابات نے ہمیں ایک بار پھر موقع دیا ہے کہ جن نا اہل حکمرانوں نے ہماری بربادیوں کے قصے رقم کئے ہیں ہم عارضی دنیاوی وابستگیوں کو چھوڑتے ہوئے ان کو مسترد کریں اور صالح اور باکردار لوگوں کو ووٹ کے ذریعے منتخب کریں۔ضلعی ناظمہ محترمہ مسرت عاربی نے کہا کہ قرآن صرف اہل ایمان کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہے۔اور یہ ہماری ساری بیماریوں کا علاج ہے۔وہ بیماریاں چاہے جسمانی ہوں روحانی یا دنیاوی بیماریاں سب کا حل قرآن میں موجود ہے۔تقریب سے محترمہ نگہت شکور اور محترمہ بشریٰ لطیف نے بھی خطاب کیا تقریب میں فہم القرآن کورسز میں پوزیشنز حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور شرکاء کی پرتکلف ظہرانے سے تواضح بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک انصاف کے لئے خدمات کا اعتراف ،حاجی شبیر حسین بیگہ کے گھر کو انصاف ہائوس قراردے دیا گیا
گجرات(جی پی آئی)تحریک انصاف کے لئے خدمات کا اعتراف ،حاجی شبیر حسین بیگہ کے گھر کو انصاف ہائوس قراردے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل باہروال بالخصوص بیگہ میں تحریک انصاف کی ممبرسازی اور نیٹ ورکنگ کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دینے پہ پاکستاں تحریک انصاف تحصیل کھاریاں کے راہنما چوہدری ناصر احمد چھپر نے سرپرست اعلیٰ تحریک انصاف بیگہ مہروجپور حاجی شبیر حسین بیگہ کے گھر کو انصاف ہائوس کا نام دے دیا۔ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقری کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں چوہدری ناصر احمد چھپر،میاں جمیل اصغر ،عافیہ موومنٹ پاکستان کے مرکزی کوارڈی نیٹر عزیزالرحمان مجاہد اور اہالیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پہ چوہدری ناصر احمد چھپر نے کہا کہ حاجی شبیر حسین بیگہ تحریک انصاف کے دیرینہ راہنما ہیں اور یونین کونسل باہروال ہی نہیں پوری تحصیل کھاریاں میں تحریک انصاف کے لئے ان کی خدمات لازوال ہیں۔یاد رہے کہ حاجی شبیر حسین بیگہ پاکستان تحریک انصاف دبئی کے کوارڈینیٹر کاشف شبیر کے والد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر سید منظور حسین شاہ کا سالانہ عرس دربار عالیہ کے ساتھ مسجد عمرفاروق میں منعقد ہوا
گجرات(جی پی آئی)پیرسید نوید احمد شاہ آف ڈھل گہیڑکے والد محترم پیر سید منظور حسین شاہ کا سالانہ عرس دربار عالیہ کے ساتھ مسجد عمرفاروق میں منعقد ہوا جس میں پیر سید قاسم شاہ ترمذی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ صدارت علامہ ابراہیم چشتی نے کی۔سالانہ عرس کی تقریب میں اہالیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکی و قومی ترقی کے لیے کسی بھی معاشرہ کے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے :ڈاکٹر طاہر عقیل
گجرات (جی پی آئی) ملکی و قومی ترقی کے لیے کسی بھی معاشرہ کے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے ۔ اسی لیے زندہ قومیں اپنے عوام کی صحت کی جانب خاص توجہ دیتی ہیں ۔ حکومت پنجاب ڈینگی کے خلاف مہم چلا کر ایک کاہائے نمایاں سر انجام دے رہی ہے ۔ نسل انسانی کی بقا اور فلاح کے لیے قدرتی آفات کا مقابلہ ڈٹ کر اور اجتماعی طور پر کرنا چاہیے۔ ڈینگی ہر سال قیمتی جانوں کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ ڈینگی کے علاج کے مقابلہ میں ڈینگی کے پھیلنے کے اسباب جاننا زیادہ ضروری ہیں۔ میری تمام شرکاء اور خصوصاً طالب علموں سے استدعا ہے کہ وہ ڈینگی کے متعلق معاشرہ میں عام آگاہی پھیلا کر ڈینگی کے خلاف جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ نواز شریف میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں صحت آگاہی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ وہ اس سلسلہ میں اہم خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔” ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی ڈاکٹر طاہر عقیل رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات نے حکومت پنجاب کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میںیونیورسٹی آف گجرات میں نواز شریف میڈیکل کالج کی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈائریکٹر سائنسز UOG پروفیسر ڈاکٹر فہیم ملک نے ڈینگی بخار بارے لیکچر میں کہا کہ طالب علم معاشرہ میں آگاہی پھیلانے کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔ ڈینگی بنیادی طور پر ایک وائرل بیماری ہے اور یہ ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہوتی ہے ۔ یہ مچھر عمومی طور پر صاف پانی کے کسی جگہ پر زیادہ دیر ٹھہرے رہنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔ ڈینگی سے بچنے کے کئی طریقے ہیں۔ مگر سب سے اہم طریقہ صفائی کی طرف خاص توجہ دینا ہے ۔ ہمارے دین اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے ۔ بحیثیت مسلمان ہمارا یہ فرض ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تبلیغ کریں۔NSMC کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضمیر بٹ نے اپنے ماہرانہ لیکچر میں ڈینگی بخار کے کلینیکل پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر بہت ضروری ہیں۔ موسمی تبدیلی و تغیر اور لوگوں کے وسیع پیمانہ پر نقل و حرکت کی وجہ سے ڈینگی بخار کا خطرہ روز بروز بڑھ رہا ہے ۔ ڈینگی بخار ہماری ٹانگوں، جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچاتا ہے ۔ اور اس کی وجہ سے ہمارے باقی جسمانی اعضاء بھی شدید طور پر متاثر ہوتے ہیں ۔ ضروری نہیں کہ ڈینگی میں مبتلا تمام مریضوں کو ہسپتال میں ہی داخل کروایا جائے ۔ بلکہ گھر پر بھی مناسب سہولتوں کے ذریعے ڈینگی بخار کا علاج ممکن ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کے لیے اچھی خوراک اور آرام بہت ضروری ہے ۔ نواز شریف میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ڈینگی ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے اور مناسب احتیاطی تدابیر سے اس کا تدارک ممکن ہے ۔ وائس چانسلر UOG پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے یونیورسٹی آف گجرات میں انسداد ڈینگی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ آج کے سیمینار کا اولین مقصد یہی ہے کہ ڈینگی بخار کے متعلق جو معلومات آپ تک پہنچائی جارہی ہیں ان معلومات کو آپ اپنے ملنے والوں او رمعاشرہ کے عام افراد تک زیادہ سے زیادہ پہنچائیں۔ اس پیغام کو سارے معاشرہ میں پھیلانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ سیمینار کا آغاز قاریہ پروین بٹ پرنسپل UOG ریلوے روڈ کالج کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے سر انجام دیئے۔ سیمینار کے شرکاء میں ڈائریکٹر SSC، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز، ڈائریکٹر CSIT، کنٹرولر امتحانات اور مختلف شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی ممبرز اور طلباء و طالبات کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عقیل رجسٹرار UOG کی قیادت میں انسداد ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ واک اکڈیمکس بلاک سے شروع ہو کر ایڈمن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی واک کے شرکاء نے اس موقع پر عہد کیا کہ وہ تمام اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے معاشرہ کے ہر فرد تک ڈینگی بخار کے تدارک کی معلومات پہنچائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

31ویں اہلحدیث کانفرنس کے موقع پر پولیس بہترین خدمات پر پولیس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں :سید الطاف الرحمن
گجرات (جی پی آئی ) جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما اور فاضل مدینہ یونیورسٹی سید الطاف الرحمن نے 31 ویں اہل حدیث کانفرنس کے موقع پر تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او ساجد نذیر بھدر اور ان کے عملہ کو سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی نہایت ہی ایمانداری کے ساتھ سرانجام دی ہے جس پر ہم ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی کے بھی شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اہل حدیث کانفرنس کے انعقاد اور کامیابی پر جمعیت اہل حدیث سے ہر ممکن تعاون کیا سید الطاف الرحمن نے کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات کی کامیابی کے لیے اور ان کے نیک مقاصدکے لیے ان کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امت مسلمہ کے اتحاد کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے ،وہ اللہ اور رسول اکرم ۖ کے مقدس فرمان پر عمل پیرا ہوں :یوسف پسروری
گجرات (جی پی آئی) پاکستان اہل حدیث کے مرکزی نائب امیر علامہ الحاج یوسف پسروری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے اتحاد کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے کہ وہ اللہ کی کتاب اور رسول اکرم ۖ کے مقدس فرمان پر عمل پیرا ہوں چاہے جھگڑا خاندانی ہو یا حکمران اور قوم کے درمیان ہو اللہ کا حکم ہے کہ اپنے تمام تنازعات کو رسول اکرم ۖ کی حدیث پیش کر کے رہنمائی حاصل کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں اہل حدیث کی 31 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اہل حدیث کانفرنس کی صدارت مرکزی رہنما سید الطاف الرحمن نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم تھے اس موقع پر علامہ یوسف پسروری نے کا کہ ذریعہ نجات صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول ۖ کی پیروی میں ہے مسلک اہل حدیث کی دعوت اللہ اور اس کے رسول ۖ کی طرف لوگوں کو راغب کرنا ہے اور تحریک صدیوں سے جاری ہے اور نبی کریم ۖ سے لے کر آج اور رہتی دنیا تک اہل حدیث کا ایک ہی پیغام ہے آئیے رسول پاک ۖ کی جناب سے ہر ایک قسم کی رہنمائی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ۖ نے آخری وصیت کی تھی کہ لوگو اگر تم گمراہی سے بچنا چاہتے ہو تو اس کا ایک طریقہ یہ ہے میں تمہارے پاس دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں وہ اللہ کی کتاب اور دوسرا میرا طریقہ ہے اگر تم ان دونوں کو اپنا لو گے تو ہر گز گمراہ نہیں ہو گے دوسرا یہ فرمایا کہ گمراہی سے بچنے کے لیے تمہیں میرے اور میرے صحابہ اکرام کے نقش پاء پر چلنا ہو گا کیونکہ صحابہ اکرام نبی کریم ۖ کے تربیت یافتہ تھے انہوں نے کہا کہ اہل حدیث کی دعوت بھی یہی ہے کہ اللہ کی کتاب اور رسول اکرم ۖ کے طریقہ کار کو اپنائو اور یہی ذریعہ نجات ہے اہل حدیث مسلک نہ انتشار پسند ہے اور نہ ہی انتشار کو پسند کرتا ہے ہم لوگ کسی پر فتوی لگانے والے نہیں اور نہ ہی کسی کا کوئی حق پہنچتا ہے جو اللہ کا فرمانبردار ہے اور صحابہ کے نقشے پاء پر چلنے والا ہے وہ سب کے سب مسلمان ہیں بلکہ اہل حدیث پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کا بھی احترام کرتے ہیں کانفرنس سے پروفیسر عبدالستار حامد امیر صوبہ پنجاب مولانا خالد مجاہد پتوکی قاری ضیاء الرحمن سید ثناء اللہ شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام 31 ویں سالانہ کانفرنس میں ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی
گجرات (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام 31 ویں سالانہ کانفرنس میں ضلع بھر سے جمعیت اہل حدیث کے ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی مرکزی راہنما سید الطاف الرحمن نے تمام مسلمانوں کا شاندار استقبال کیا کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام نے بھی شرکت کی کانفرنس رات گئے تک جاری رہی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جلالپورجٹاں سے قاری ضیاء الرحمن ضیاء کی قیادت میں دو بسوں کے قافلہ نے بھی شرکت کی کانفرنس کے شرکاء کی کھانے سے تواضع کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹی ایم اے گجرات کا عملہ ڈینگی مچھر مار سپرے پی گیا
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کا عملہ ڈینگی مچھر مار سپرے پی گیا شہر میں ہر طرف ڈینگی مچھر کا راج ٹی ایم اے گجرات نے شہر کی کسی بھی یونین کونسل میں مچھر مار سپرے نہیں کیا جس کی وجہ سے شہری ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گئے بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات کے عملہ نے شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ابھی تک ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لیے سپرے نہیں کیا اور نہ ہی ٹی ایم اے کی جانب سے ڈینگی مچھر مار مہم شروع کی گئی ہے ٹی ایم اے گجرات کے عملہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والا ڈینگی مچھر مار سپرے فنڈ کو ہڑپ کر لیا گجرات کے سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر آصف جاوید کی ہمشیرہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں
گجرات (جی پی آئی) اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر آصف جاوید کی ہمشیرہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میانہ پورہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کا ختم قل آج بروز پیر صبح 10 بجے جامع مسجد بہار مدینہ امین آباد میں پڑھا جائے گا دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن ایمسٹر ڈیم (ہالینڈ )کے صدر چوہدری مہندی خان گجر ایک ماہ کے دورئہ پر وطن واپس پہنچ گئے
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن ایمسٹر ڈیم (ہالینڈ )کے صدر چوہدری مہندی خان گجر ایک ماہ کے دورئہ پر وطن واپس پہنچ گئے لاہور ائیر پورٹ پر چوہدری اختر گجر چوہدری صابر فضل الٰہی دکھی چوہدری گلفام چوہدری عرفان عرف جگا و دیگر مسلم لیگی رہنمائوں نے ان کا شاندار استقبال کیا چوہدری مہندی خان نے گذشتہ روز ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے میاں طارق ڈنگہ اور چوہدری امجد اقبال سے الگ الگ ملاقاتیں کیں چوہدری مہندی خان نے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کو ایمسٹر ڈیم ہالینڈ میں پی آئی اے کی طرف سے بند ہونے والی ائیر لائن کے متعلق بھی آگاہ کیا جس پر ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے چوہدری مہندی خان کو یقین دلایا کہ ایمسٹر ڈیم میں پی آئی اے کی بند ہونے والی فلائیٹس کو دوبارہ بحال کرانے کے لیے چیئرمین پی آئی اے سے رابطہ کیا جائے گا۔