گجرات کی خبریں 16/1/2019

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) بزم غلامانِ گھمگول شریف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی ْۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ گھمگول شریف الحاج مہر محمد صدیق نے کی جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی تھے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو عامر الیکٹرونکس چوہدری عبدالرحمن ، ناظم اعلیٰ بزم غلامانِ گھمگول شریف چوہدری افتخار احمد ملہی ، چوہدری محمد اکرم گوندل ، استاد غلام عباس ، چوہدری ذیشان کوٹلہ ، راجہ عامر و دیگر موجود تھے یہ محفل زیر انتظام باجی شمائلہ حبیب منعقد ہوئی جبکہ نعت رسول مقبول ْۖ ارشاد بیگم لاہور ، بشریٰ بی بی لاہور ، طیبیہ کھاریاں ، نوشین گجرات ، شاہدہ منور گجرات نے پیش کی ۔ اس محفل میں خواتین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی محفل کے اختتام پر پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے خصوصی دعا کروائی اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) میلاد منانا بہت مقدر کی بات ہے اللہ کے مقرب بندے حضور ْۖ کی آمد کی خوشی میں میلاد مناتے ہیں ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے گزشتہ روز بزم غلامانِ گھمگول شریف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام نور مارکی میں منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد النبی ْۖ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آستانہ عالیہ گھمگول شریف کا فیض دنیا بھر میں جاری ہے ۔ پیر سید حبیب اللہ شاہ کی سرپرستی میں بزم غلامانِ گھمگول شریف نے جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس سے عوام کو دین سے آگاہی حاصل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم آستانہ عالیہ گھمگول شریف کے تمام ذمہ داران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ وہ مثبت انداز میں اپنا کردار سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ الحاج مہر محمد صدیق نے کہا کہآستانہ عالیہ گھمگول شریف نے ہمیشہ درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور پیر سید حبیب اللہ شاہ کی زیر نگرانی دنیا بھر میں یہ سلسلہ جاری ہے ۔چوہدری عبدالرحمن ناظم اعلیٰ بزم غلامانِ گھمگول شریف نے کہا کہ ہم تمام مہمانوں کے شکر گزار ہیں جو کہ ہماری دعوت پر اس پروگرام میں تشریف لائے ہیں اور ہم ہمیشہ میزبانی کا سلسلہ جاری رکھیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے چچا محمد زمان ، محمد عرفان کے والد محترم غلام نبی غفاری جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں کی محفل بروز جمعتہ المبارک 18جنوری بعد از نماز جمعہ جامع مسجد غوثیہ میں منعقد ہو گی تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، چیف ایگزیکٹو عامر الیکٹرونکس چوہدری عبدالرحمن ، ناظم اعلیٰ بزم غلامانِ گھمگول شریف چوہدری افتخار احمد ملہی و دیگر گزشتہ روز مبارک باد دینے کیلئے گجرات بار پہنچے اور گجرات بار کے نو منتخب صدر چوہدری شمشاد ملہی و دیگر عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)نوجوان قانون دان حمزہ شہباز سیٹھی نے گزشتہ روز ڈی ایس پی لیگل چوہدری اختر گوندل سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر انہوں ڈی ایس پی لیگل کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بے حد سراہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے نیب کی تحویل میں رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے ہیں، خواجہ سلمان آج اور کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آ سکتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے، اس سے پہلے پروڈکشن آرڈرز کا اختیار صرف قومی اسمبلی، کے پی کے، سندھ سمیت بلوچستان اسمبلی کے پاس تھا جبکہ پنجاب اسمبلی میں پروڈکشن آرڈرز کیلئے ترمیمی بل پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور تمام ارکان اسمبلی سے مشاورت کی گئی۔ سپیکر نے کہا کہ اپوزیشن اس ایوان کا حصہ ہے ان کی رائے کی قدر کرتا ہوں، پروڈکشن آرڈر کا کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور سپیکر، اسمبلی کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے جس کیلئے میں دل و جان سے کوشاں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بنیاد رکھ دی ہے بنیاد مضبوط ہو گی تو بلڈنگ بھی مضبوط ہو جائے گی۔ بعد ازاں سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے آرڈرز پر نیب حکام رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو پنجاب اسمبلی لائے اور انہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اے ایس پی سرکل وزیرآباد فرحان خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں انہیں کسی قسم کی رعایت دینا معاشرے کیساتھ بڑی ناانصافی ہے۔ سرپرست اعلیٰ پریس کلب وزیرآبادشیخ طارق امین خالدایڈووکیٹ، صدر افتخار احمد بٹ اورجنرل سیکرٹری صابر حسین بٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو میں اے ایس پی فرحان خان نے بتایا کہ سال 2018 میں سرکل کے تھانوں سٹی، صدر، سوہدرہ، احمد نگر، گکھڑ اور علی پور چٹھہ میں ساڑھے 8 سو سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔ چوری، ڈکیتی،راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث قانون شکن عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوگوں کا چھینا ہوا قیمتی مال طلائی زیورات، نقدی برآمدکر کے متعلقہ افراد کے حوالے کیا گیا۔ 700 کے قریب اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر مہر طاہر جاوید مٹھو،مہر فیاض فیضی،محمداشرف نثار،محموداحمدخاں لودھی،ڈاکٹر سیدرضا سلطان،کاشف محمودخان،ندیم صادق تارڑ،پھول منظورحسین،شکیل احمداعوان،رانا محمدیوسف،عقیل احمدلودھی،نوید اسلم ،مرزامحمداقبال ،نعیم اشرف،شہبازاحمدبخاری،حامد منظور،وقاص خالد ہاشمی،سرور چوہا ن ودیگربھی موجودتھے۔اے ایس پی فرحان خان نے بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف سرکل پولیس نے سپر ایکشن کرتے ہوئے بین الاضلاعی ڈیلرز کو گرفتار کیا جن میں بدنام زمانہ منشیات فروش ساجد خان کے ساتھی کی گرفتاری اور اس سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو گرام ہیروئن اور چرس برآمد کی۔ جبکہ مختلف دیگر ملزمان سے 1154 لیٹر شراب، ہیروئن اور 70 کلو گرام کے قریب چرس برآمد کی گئی۔ اسی دوران پولیس نے673 اشتہاری گرفتار کئے، ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے جرم میں ملوث 274 افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئے جن کے قبضہ سے8 کلاشنکوف، 12 بور رائفلیں، بندوقیں، ریوالور اور 230 کے قریب پستول، خنجر، گولیاں وغیرہ برآمد کی گئیں۔ اے ایس پی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کی رعایت برتنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مجرموں کے سہولت کاروں تک بھی پہنچا جائے گا کوئی خود کو قانون سے بالا تر مت سمجھے۔ اے ایس پی فرحان خان نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ صحافی معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ نبھاتے ہیں گزرتے وقت کیساتھ شعبہ صحافت کی اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می سٹی وزیرآبادکے امیرصابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کانظام آزادی وترقی کاضامن ہے جماعت اسلا می پاکستان میں قرآن وسنت کاعادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں مصروف ہے۔قرآن وسنت سے باغیانہ روش ختم کئے بغیربحرانوں سے چھٹکارا ممکن نہیں۔اسلامی تعلیمات کے حامل افرادہی عوامی مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔وہ یونین کونسل الہ آباد26/2نظام آبادکے ذمہ داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ندیم صادق تارڑ،ابوبکر ساجد،مرزاغلام مصطفی،عبد الرحم ن مغل،مولانانبیل احمد،میاں محمدمشتاق،حاجی اسد علی ملک سمیت متعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کاطوفان آگیا ہے۔بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔عوام کاحکمرانوں پراعتماد ختم ہورہا ہے۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلا می کی جدوجہد نظام کی تبدیلی کی جدوجہد ہے خوشحال پاکستان کے لئے عوام کو موثر رابطہ مہم سے اپنے ساتھ شریک کرنا ہوگا۔اس موقع پرسابقہ کارکردگی کاجائزہ لیاگیا اورآئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ممتازمیندار چوہدری محمدارشد راں کھرل بڈھارجادا کی بیٹی کی شادی ممتازسماجی شخصیت محمدامین کے صاحبزادے عمر امین راں کھرل سے بخیرو بخوبی سرانجام پائی ۔تقریب میں عمران،معظم،چوہدری بشیر احمد،آصف سونی باجوہ،قمر مٹھو باجوہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)چیئرمین المثمن سوسائٹی پیر راجہ محمداعجاز اللہ خان نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ تعالیٰ کوپسندآتے ہیں، غریب ومستحق افرادکی معاونت کرنے والے اجرعظیم کے مستحق ٹہرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات اورتاریخ انسانیت کی خدمت سے لبریز ہے اللہ کی راہ میںخرچ کرنے والوںکورب کریم بہت پسندکرتا ہے اوراجروثواب سے نوازتاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)شرابی باراتیوں نے شراب کے نشہ میں دھت ہوکر آدھی رات کے وقت امام بارگاہ روڈونججوالی کے علاقہ میں اودھم مچاکر خوف وہراس پھیلایا اوباش شرابی نوجوانوں نے گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کرسوئے لوگوں کوجگا دیا اورگالی گلوچ کرتے ہوئے علاقہ میں خوف وہراس پھیلاتے رہے سوہدرہ تھانہ کو اطلاع ملنے کے باوجود پولیس گرم کمبلوں میں دبکی رہی۔شہریوں نے تمام رات خوف وہراس میں گزاردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(نا مہ نگار)چیئرمین المثمن سوسائٹی پیر راجہ محمداعجاز اللہ خان نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ تعالیٰ کوپسندآتے ہیں، غریب ومستحق افرادکی معاونت کرنے والے اجرعظیم کے مستحق ٹہرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات اورتاریخ انسانیت کی خدمت سے لبریز ہے اللہ کی راہ میںخرچ کرنے والوںکورب کریم بہت پسندکرتا ہے اوراجروثواب سے نوازتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام اپنا عمررضاکی نانی جان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان ڈھونیکی میں سپردخاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں تاجر برادری،صحافیوں،طلباء تنظیموںکے رہنمائوں،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مرحومہ کے قل شریف کا ختم مورخہ16جنوری بروز بدھ صبح10بجے مرکزی جامع مسجد نوری موضع ڈھونیکی احمد نگر روڈ وزیرآباد میں ہوگا ۔جسمیں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے سید ساجد حسین نقوی کو صوبائی سینیر نائب صدر نامزد کردیا ہے۔ جبکہ علامہ ابرار حسین نقوی جہلم، سید اعجاز حسین بخاری گوجرانوالہ اور شبیر حسین نقوی لاہور کو صوبائی نائب صدور تعینات کردیا ہے۔ دیگر عہدیداروں کی تعیناتی کے لئے مشاورت جاری ہے۔ جلد باقی عہدیداربھی تعینات کئے جائیں گے۔رہائش گاہ قائد ملت جعفریہ وحدت روڈ پرمشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سید ساجد حسین نقوی نے صو بائی صدر سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔نامزد سینیر نائب صدر کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ وہ پہلے صوبائی نائب صدر کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔اور مفتی جعفرحسین مرحوم کے دور سے تنظیم سے وابستہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستا ن نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تبدیل کرنا حکومت کا خود کشی کے مترادف اقدا م ہوگا۔ عمران خان اور ان ٹیم کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے کسی ایسے ایڈونچر سے گریز کرنا چاہئے جو ملک میں سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے۔ سیاستدانوںکو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ تحریک انصاف نے حکومت تو” دوستوں کے تعاون” سے حاصل کرلی مگر طرز حکمرانی وہی پرانا ہی نظر آرہا ہے، جب ماضی کی دونوں بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے کے خلاف ریاستی اداروں کو استعمال کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے، الزامات کے سہارے حکمران زیادہ دیر عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔ احتساب سے کسی کو انکار نہیں، مگر سیاسی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے عدالتی حکم کے باوجود نہ نکال کر حکومت نے اپنے لئے نیک نامی نہیں ، بدنامی ہی مول لی ہے۔ جے یو پی نے سربراہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت اب تک عوام کو احتساب کی لوریاں دے رہی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ، گیس کی قلت، بیروز گاری اور مہنگائی لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہیں۔ عوام کا پیٹ اس بنیاد پر نہیں بھرتا کہ نیب نے کتنے کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا۔ انہیں دووقت کی روٹی اور زندہ رہنے کے بنیادی ضروریات چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ماضی کی طرح پھر آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جو کسی صورت عوام کو قبول ہوگا اور نہ ہی عمران خان کے ماضی کے دعووں سے مطا بقت رکھے گا۔ا نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے لوگوں کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں، جو اب دم توڑ رہی ہیں۔ اب تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ صرف الزامات کی بنیاد پر لوگوں کو الجھایا جارہا ہے۔جبکہ وفاقی اور صوبائی وزرا اطلاعات فواد چودھری اور فیاض الحسن چوہان میڈیا پر تندو تیز بیانات کے ذریعے ہیجانی کیفیت پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ صحافی کارکنوں کے مسائل جو ں کے توں ہیں۔ ڈاون سائزنگ کے نام پر میڈیا ہاوسز سے کارکنوں کو نکالا جارہا ہے ، کتنے اخبارات اور ٹی وی چینلز بند ہونے سے لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں، دونوں وزرا کو اس سے کوئی سرو کار ہی نہیں۔ انہیں چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) اسلام کا پیغام امن و سلامتی ہے۔حضور اکرم ۖ نے اپنی امت کیلئے دین اسلام کے بنیادی خدوخال کو واضح کردیا ہے۔ اللہ کے نبی ۖ نے پوری انسانیت کو عزت واحترام میں مساوی قرار دیا ہے۔اسلام کی نظر میں تمام لوگ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ علماء کرام کو معاشرے کے اندر محبت ،رواداری ،دوسروں کے ساتھ حسن سلوک اور درگزر کی دعوت دینا ہوگی۔ انتشار اور اختلافات سے بچنا ہوگا۔ یہ بات معروف عالم دین اور عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل نے چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی قیادت میں ملنے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں مرکزی علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی،حافظ مقبول احمد ،چوہدری عباس رسول ،مولانا فضل عباس ،مولانا اعظم فاروق،مولانا نعیم طلحہ ،علامہ حفیظ الرحمن ،صاحبزادہ حسین احمد قاسمی،عامر مقبول ،مولانا حسین احمد شبیر،مفتی شاہد شامل تھے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ حضور اکرم ۖ نے ہر انسان کی آبرو کو قابل احترام قرار دیتے ہوئے اس کے حقوق غصب کرنے کو حرام قرار دیا ہے۔ اسلامی شریعت کی روشنی میں انسانیت پر ظلم کا مرتکب فرد اللہ تعالیٰ کا بھی مجرم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو خالق و مخلوق کے درمیان اور اقوام عالم کے درمیان تعلق کی درستگی قائم کرنے کیلئے نازل کیا ہے۔ انسانیت اور آدمیت میں سب لوگ اللہ تعالیٰ کی نظر میں برابر ہیںاگر کوئی دوسرے سے آگے بڑھنا چاہتا ہے تو اس کا سبب تقویٰ اور دوسرے انسانوں کی بھلائی کا جذبہ ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ حضور ۖ کی تعلیمات نے دوسروں کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا درس دیا ہے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ دینی حلقوں اور مراکز کے درمیان ربط ومفاہمت کا فروغ اور مشترکہ دینی وقومی مقاصد کیلئے باہمی تعاون واشتراک کی راہ ہموار کرنا ہوگی۔ نئی نسل کو اسلام اور عصر حاضر کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے مواقع فراہم کرنا اور مثبت سوچ پیدا کرنا علماء کی ذمہ داری ہے ۔ مرکزی علماء کونسل اسلام اور پاکستان کیخلاف ہر قسم کی منفی یلغار کی روک تھام اور اس کے اثرات سے مسلم معاشرے کو محفوظ رکھنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ اس مو قع پر مولانا طارق جمیل نے مرکزی علماء کونسل کی اسلام اور پیغام پاکستان کیلئے جدوجہد کو سراہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔