گوجرانوالہ: کیری ڈبہ، آئل ٹینکر میں تصادم، خواتین، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں دھند کے با عث کیری ڈبہ اور آئیل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لدھیوالہ کا رہائشی افضل جو کہ روزگار کے سلسلے میں ابوظہبی مقیم تھا اور دو روز قبل چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا،اپنی بیوی ارشاد بی بی، سالی معراج بی بی اور بچوں کے ہمراہ رشتے دار کی تیمار داری کیلئے کیری ڈبہ پر فیصل آباد جا رہا تھا۔

راستے میں تھانہ لدھیوالہ کے علا قہ خان باغ کے قریب مخالف سمت سے آنیوالا آئیل ٹینکر دھند کے باعث کیری ڈبے پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ ڈرائیور نذیر، افضل اسکی بیوی ارشاد بی بی، سا لی معراج بی بی، 8 سالہ بسمہ اقبال سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ بشریٰ نواز ،نعیم اختر، ساجدہ اقبال شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔