گجرانوالہ: کامونکی میں گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گجرانوالہ (جیوڈیسک) کامونکی میں گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شفقت، سلمان اور یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد آپس میں دوست تھے، آج شفقت کی شادی تھی جب کہ باقی دو اس کے دوست تھے، گیس لیکیج کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔