گوجرانوالہ کی خبریں 10.02.2013

ڈرون حملے جاری رکھنے کا امریکی بیان پاکستان کیخلاف اعلان جنگ ہے : فضل کریم
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم ایم این اے نے کہا ہے کہ بیگناہ افضل گورو کی پھانسی بھارتی ریاست دہشتگردی ‘عدالتی قتل’انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ناانصافی اور ظلم کی بدترین مثال ہے’ڈرون حملے جاری رکھنے کا امریکی بیان پاکستان کیخلاف اعلان جنگ ہے’دینی اور محب وطن حلقے عاصمہ جہانگیر کو بطور نگران وزیراعظم کسی صورت قبول نہیں کرینگے پنجاب حکومت کی طرف سے ہڑتالی ڈاکٹروں پر وحشیانہ تشدد قابل مذمت اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے’ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات اور وعدے پورے کیے جائیں’ الیکشن کمیشن انتخابات میں آئین کی تمام شقوں پر عملدرآمد کروائے۔سنی اتحاد کونسل بھرپور قوت سے انتخابی میدان میں اتریگی’ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی میرج ہال میں سنی اتحاد کونسل کے راہنما الحاج سرفراز احمد تارڈ کے بھائی عمران شہزاد تارڑ کی شادی جو آرک فین والے محمد شریف باجوہ کی صاحبزادی سے سرانجام پائی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور علما کرام سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیر الحاج پیر سید عظمت علیشاہ بخاری’صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری ‘پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی’مولانا محمد اکبر نقشبندی’صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی’مفتی محمد صدیقی ‘پیر عما ر سعید سلیمانی’پیر سید محمد اقبال شاہ بھی موجود تھے۔انہوںنے مسجد عید گاہ گرجاکھ کے خطیب حافظ محمد اسلم رضوی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی ۔صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کو قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مصلحت کے دستانے اتار کر عملی اقدامات کرنا ہونگے۔کراچی میں روزانہ نعشیں گرتی ہیں بدامنی پر سپریم کورٹ کے ریمارکس حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے پولیس کو سیاست سے پاک کیے بغیر کراچی میں امن ممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ بدعنوانی اور بدزبانی نے جمہوریت کو بدنام اور ناکام بنا دیا ملک کا آئین قرآن وسنت پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ ملک کو جھوٹے بدعنوان نمائندوں سے نجات ملے۔انہوںنے کہاکہ مذہبی وسیاسی جماعتیں قانون کی بالادستی’نظام مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے مکمل نفاذ اور بدامنی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام میںخود کش حملے حرام ہیں امریکی مظالم کو خود کش حملوں کاجواز نہیں بنایا جاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایف۔آر۔اے ایمپلائز یونین آر ۔ٹی۔اوگوجرانوالہ کا اجلاس
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ایف۔آر۔اے ایمپلائز یونین آر ۔ٹی۔اوگوجرانوالہ کے صدر محمد جمیل نے ڈاکٹر محمداکرم خاں کمشنر اور تیمور امان ڈپٹی کمشنر کی قیادت میںراشد محمود خاںانسپکٹر اور آصف شاہ پر مشتمل ٹیم کے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے حسابات کی جانچ پڑتال کے دوران 113.784 ملین یعنی 11 کروڑ سینتیس لاکھ سے زائد رقم ریکور کر کے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروانے پر محکمہ انکم ٹیکس کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ٹیم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقیایک ہی کیس (Case )کے آڈٹ سے 113.784 ملین جیسی خطیررقم کی بازیابی اورریکوری سے ایک اور بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ ایف۔ بی۔آر (FBR ) جو پاکستان کے کل بجٹ میں71% حصہ جمع کرواتا ہے۔وہ دیانتدار قیادت اور ایمپلائز کی محنت شاقہ سے پاکستان کا پورا بجٹ جمع کرنے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے اگر ایمپلائز کے سلب شدہ حقوق واپس کر دئیے جائیں، سہولیات کے فقدان کا ازالہ کر دیا جائے اور ورکنگ ریلیشن شپ کو کما حقہ بہتر بنا دیا جائے۔آخر میں ایمپلائز یونین آر ۔ ٹی ۔او گوجرانوالہ کے صدر محمد جمیل نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بالا ٹیم کے تمام افراد کو فوری طور پر نہ صرف تعریفی اسناد سے نوازا جائے، بلکہ حکام بالا سے سپیشل ایوارڈ کے لئے سفارش کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے اصولوں کی سیاست کی ہے:چوہدری ہمایوں خاں
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ( ن)یوتھ ونگ کے سٹی جنرل سیکرٹری امید وار پی پی93چوہدری ہمایوں خاںنے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے اصولوں کی سیاست کی ہے۔ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کے گراف کو کم کرنے کیلئے کتنی ہی سازشیں ہوئی لیکن عوام کے دلوں سے میاں برادران کی محبت کم نہ کیا جا سکا ۔اور کہا ہے کہ بیرونی اشاروں پر قومی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر الزامات عائد کرنے والی قوتوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،میاں برادران سیاسی بصیرت رکھتے ہیں، تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری ہمایوں خاںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوامی خدمت ہے، کارکنان قائدین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، انشا اللہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خرم دستگیر خان نے شہر کے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا:چوہدری اشرف علی انصاری
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما ٹکٹ ہولڈر پی پی 93چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا ہے کہ خرم دستگیر خان نے شہر کے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا، فلائی اوور کی برق رفتاری سے تعمیر مکروہ عزائم رکھنے والے بونے لیڈروں کی عبرتناک شکست ہے، ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہی عوام کو مایوسیوں کے گھٹاٹوپ اندھیروں سے نکال کرروشنیوں کی طرف لے جا سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی پی 93 سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محسن گوجرانوالہ خرم دستگیر خان کی عوامی پذیرائی اور شہرت دیکھ کرترقی کے دشمنوں کا ہاضمہ خراب ہو چکا ہے، شر پسند عناصر کی تمام تر شرارتوںکے باوجود عزم وہمت سے کام لے کر گوجرانوالہ کے مسائل سے نبرد آزماہونے والی قیادت ہی عوام میں سرخرو ہوئی ہے،عوام کا یقین اور اعتماد مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے،آئندہ الیکشن میں 1997 سے بھی بڑی کامیابی مسلم لیگ ن کا انتظار کر رہی ہے۔اس موقع پر حاجی یونس انصاری، مولوی اللہ دتہ انصاری ،یونس انجم انصاری ،ملک محمد ارشاد ،عابد بٹ،مہر طارق حویلی والے،ڈاکٹر شفیق اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ واہنڈو پولیس قتل کے نامزد ملزمان پکڑنے میں ناکام
گوجرانوالہ(جی پی آئی)تھانہ واہنڈو پولیس قتل کے نامزد ملزمان پکڑنے میں ناکام’مدعی مقدمہ اور اسکے اہل خانہ کو مختلف ذرائع سے دھمکیاں’تفصیلات کے مطابق تھانہ واہنڈو کے علاقہ چکیاں کلاں کے رہائشی زمیندار محمد شکیل جو کہ 6بچوں کا باپ تھا محمد شکیل کو پچھلے ماہ ملزمان اصغر’انصر وغیرہ نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ واہنڈو میں مقتول کے بھائی سرور کی مدعیت میں در ج ہوا ‘وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ مقتول شکیل نے کالی صوبہ کے رہائشی الطاف سے ایک مربع اراضی خریدی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا اور ملزمان نے مقتول شکیل کو مختلف ذرائع سے دھمکیاںدیتے رہے کہ اور اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے رہے مقتول کے بھائی نے ”میڈیا” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی طرف سے ہمیں سخت جانی خطرہ ہے اور جب تک ملزمان گرفتار نہ ہوجائیں ہم اپنے بچوں کو سکول بھیجتے ہوئے ڈرتے ہیں لہذا ہماری وزیراعلی پنجاب’آر پی او گوجرانوالہ سمیت تمام اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔