گوجرانوالہ کی خبریں 9.02.2013

قادیانیت نوازعاصمہ جہانگیر نگران وزیر اعظم کے طور پر قطعاََ قابل قبول نہیں’پروفیسر عبد الستار حامد

گوجرانوالہ( جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبد الستار حامد نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کسی بھی صورت میں کسی سیکولر اور قادیانیت نواز شخص کو بطور نگران وزیر اعظم قبول نہیں کرے گی۔ اگر عاصمہ جہانگیر کو نگران وزیر اعظم نامزد کیا گیا۔ تو مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکنان سڑکوں پر ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر پنجاب نے کہا کہ کراچی میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ خصوصاََ علماء کا قتل،سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری در اصل قومی انتخابات کو چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔ طاہر القادری اور عمرا ن خان کا گٹھ جوڑ اور انتخابی اصلاحات کے مطالبے کے نام پر انتخابات کے التوا کا مطالبہ انہیں قوتوں کی آواز ہے۔ جو پاکستانی عوام کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر پروفیسر حافظ سعید کلیروی نے خطاب کرتے ہوئے ورکرز لنونشن کے انعقاد پر حلقہ الشیخ ابو البرکات کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا۔ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میںشہر کے چاروں تنظیمی حلقوں میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے اور استحکام پاکستان کے عنوان سے ماہ مارچ میں لیاقت باغ میں جلسہ عام کا بھی اعلان کیاگیا۔ پروفیسر سعید کلیروی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے شعبہ خدمت خلق کو سائنسی بنیادوں پر منظم کرنے کے لئے اسے”تحریک الایثار”کا نام دینے کا اعلان کیا۔مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سرپرست مولانا محمدصادق عتیق نے اپنے خطاب میں کا رکنان
جمعیت کو ہدائت کی کہ وہ ملک وملت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو سمجھیں اور اپنا کردار ادا کرنے کی تیاری کریں۔ اہلحدیث اکابرین کی پاکستان کے قیام کے لئے جدو جہد ہمارے لئے روشن مینارہ ہیں اہلحدیث ہونے کے ناطے اپنے بزرگوں کی قربانیوں کوضائع نہ ہونے دینا ہمارا فریضہ ہے۔ناظم اعلیٰ سٹی صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف نے کارکنان کی ذمہ داریوں اور اسلامی نظام کے نفاذ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے اس کے نفاذ کی برکات سے عوام الناس کو آگاہ کرنا ہمارا فریضہ ہے۔قومی انتخابات کی آمد آمد ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے تمام ووٹر اپنے ووٹ کو ساجد میر کی امانت سمجھتے ہوئے اپنی سیاسی قوت کومنوائیں اور ذاتی طور پر کسی بھی پارٹی یا امیدوار سے کوئی وعدہ کرنے کی بجائے اسے جماعت کی قیادت سے رابطہ کا کہا جائے۔تربیتی کنونشن سے امیر حلقہ ابو البرکات احمد مولانا محمد ابرار ظہیر،مولانا محمد اعظم طارق بھٹوی،مولانایحیٰ گرجاکھی،عبد الرحمان عظیم،مولاناعارف اثری،مولاناحافظ عثمان اسحاق،مولاناپروفیسر نصر اللہ خاں مظفر،مولانا فاروق عاصم،حافظ سیف الرحمان بٹ،مولاناعباس راشد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مرکزی جمعیت اہلحدیث حلقہ الشیخ ابو البرکات احمد کے کارکنان میں حسن کارکردگی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیرونی اشاروں پر قومی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر الزامات عائد کرنے والی قوتوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،عارف حسین جٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ بیرونی اشاروں پر قومی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر الزامات عائد کرنے والی قوتوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،میاں برادران سیاسی بصیرت رکھتے ہیں، تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارم ہائوس پر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے اصولوں کی سیاست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت کے گراف کو کم کرنے کیلئے کتنی ہی سازشیں ہوئی لیکن عوام کے دلوں سے میاں برادران کی محبت کم نہ کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوامی خدمت ہے،
کارکنان قائدین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، انشاء اللہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گے۔ اس موقع پر حاجی افتخار پہلوان، ڈاکٹر اصغر مغل، محسن نقوی، ابرار جٹ، زمار جٹ، حسیب شبیر، احسن یٰسین، سید امانت علی، اسامہ مبین ودیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ جمہوری دور عوامی خدمت سے عبارت ہے،رائو علی احمد
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر رائو علی احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ جمہوری دور عوامی خدمت سے عبارت ہے، صدرزرداری کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے نے نامساعد حالات کے باوجود روٹی کپڑا اور مکان کے منشور کو عملی جامہ پہنایا،انشاء اللہ الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی شکست سے دوچار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منڈیالہ وڑائچ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رائو علی احمد خاں کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی دھرنا سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا، مسلم لیگ ن شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں پیپلز پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم کا زور شور سے آغاز کریں تاکہ پیپلز پارٹی کے قائدین کیخلاف منفی پراپیگنڈہ ناکام بنایا جا سکے۔اس موقع پر اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات رائو عثمان علی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور حکومت میں جو بھی منصو بے بنا ئے ہیں وہ اپنی مثال آپ بنے ہیں جسکا سہرہ میاں بردران کے سر جاتا ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور حکومت میں جو بھی منصو بے بنا ئے ہیں وہ اپنی مثال آپ بنے
ہیں جسکا سہرہ میاں بردران کے سر جاتا ہے جنہوں نے عوامی اُمنگوں کے مطابق فیصلے کئے، وہ اپنے آفس میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شر یف کی جانب سے یہ اعلان کر نا کہ اگر کسی منصوبے میں سے ایک پیسے کی بھی کرپشن نکل آئے تو آپ کے ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا اس بات کی دلیل ہے کہ (ن) لیگ کے منصوبہ جات کرپشن فری ہیں اور پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل پر خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل شفاف اور منصفانہ انتخابات میں مضمر ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل شفاف اور منصفانہ انتخابات میں مضمر ہے، عوام ووٹ کی پرچی کو ایک امانت سمجھتے ہوئے دیانتدار لوگوں کے حق میں ڈالیں، جب تک پاکستان میں دو جماعتی نظام ختم نہیں ہو جاتا ملک حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجاکھ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میٹنگ سے احسان اﷲ وڑائچ، اشتیاق احمد مغل، سجاد حسین بٹ، عمران گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا، چودھری شاہد منیر گوندل نے کہاکہ موجودہ دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین دور ہے، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے پاکستان کو استعماری قوتوں کے پاس گروی رکھ دیا ہے، گزشتہ پانچ برسوں میں عوام کو بھوک، بیروزگاری، خودکشیوں، ڈرون حملوں، لاقانونیت، لوڈشیڈنگ، کرپشن اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔