گوجرانوالہ : پولیس وین پر فائرنگ ، قتل کا ملزم اور اہلکار جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ(جیوڈیسک)مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس سے قتل کا ملزم اور کانسٹیبل جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔پولیس اہلکار قتل میں ملوث دو ملزموں شہاب الدین اور شبیر کو لے کرعدالت آرہے تھے کہ مہلو والی پلی کے قریب ملزمان نے پو لیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جس سے ملزم شہاب الدین اور پولیس کانسٹیبل گلفام موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسرا ملزم شبیر، کانسٹیبل افتخار اور عبدالحفیظ شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔