گجرات کی خبریں 10-02-2013

 

ماجرہ شمالی کی فضائیں درود و سلام کی فضائوں سے گونج اٹھیں
گجرات (جی پی آئی)ماجرہ شمالی کی فضائیں درود و سلام کی فضائوں سے گونج اٹھیں ، علاقہ کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت ، تفصیلات کے مطابق کڑیانوالہ کے نواحی گائوں ماجرہ شمالی میں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ بفیضان نظر حضور قبلہ پیر سید نصیب علی شاہ آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف منعقد ہوئی ، جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی تھے ، مہمانان گرامی میں پیر سید صفدر حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوک کلاں ، پیر سید ابرار الحسن شاہ ، پیر سید اسرار الحسن شاہ ، پیر سید عمر علی شاہ ، پیر سید محمد حسین شاہ گجراتی ، پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی ، نوابزادہ حیدر مہدی ، وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم ، مظہر تحصیل دار ، چوہدری محمد ریاض آف پاسپورٹ ، پیر سید طفیل شاہ آف کٹھانہ شریف ، ایس ایچ او امجد گجر ، ایس ایچ او افتخار تارڑ ، چوہدری سرور آف چھالے شریف ، چوہدری اختر علی آف باہووال و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، سید صداقت علی شاہ آف لاہور ، قاری حبیب اللہ چشتی آف سیالکوٹ نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا ، ممتاز عالم دین مفتی جمال الدین بغدادی اور سید شمس الرحمن مشہدی نے خصوصی خطاب کیا ، ملک کے ممتاز ثناء خواں قاسم حسان ، محسن علی حیدری ، قاری عثمان قادری ملتان ، شہزاد تحسین مدنی نے ہدیہ نعت پیش کیا ، پروفیسر محمد عبدالرزاق ، چوہدری اختر علی ، حافظ مشتاق عطاری، قاری عامر رضوان ، قاری محسن رضا ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے بھی شرکت کی ، یہ محفل عاشق رسول حاجی امجد علی چوہدری آف ماجرہ شمالی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی ، اختتام پر عمرہ شریف کی ٹکٹیں بذریعہ قرعہ اندازی دی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید عزیز نبی مرحوم کا ختم قل پڑھا گیا
گجرات (جی پی آئی)سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف پیر سید چن پیر شاہ سید ضیاء نور شاہ ، سید لخت حسنین کے بہنوئی سید آل احمد شاہ کے ماموں سید وسیم شاہ ، سید عامر عزیز ، سید وقاص عزیز ، سید عمران عزیز کے والد سید عزیز نبی گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم کا ختم قل گزشتہ روز جامع مسجد حافظ نور محمد جلالپور جٹاں میں منعقد ہوا ، خصوصی خطاب ممتاز عالم دین پروفیسر محمد آصف ہزاروی نے کیا ، جبکہ محفل کی صدارت پیر سید چن پیر شاہ نے کی ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری منیر قادری نے حاصل کے ، نعت رسول مقبول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم غلام عباس نے پیش کی ، اس موقع پر پیر سید ولائت اللہ شاہ ، قاری محمد یعقوب قادری ، علامہ محمد حنیف جلالپوری ، حاجی بابر سلیم کھوکھر ، چوہدری محمد آصف ، چوہدری ساجد چٹھہ ، ڈی جی گلگت سکائوٹس برگیڈئیر بابر علائو الدین و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسینیہ ٹرسٹ گجرات میں محرم الحرام کے دوران تعاون کرنے پر مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) حسینیہ ٹرسٹ گجرات میں محرم الحرام کے دوران تعاون کرنے پر مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ، جس میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کو ان کی کارکردگی پر خصوصی سرٹیفکیٹس دئیے گئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر الطاف حسین جعفری نے کہا کہ حسینیہ ٹرسٹ تمام ان افراد کی شکر گزار ہے جنہوں نے محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں میں تعاون کیا اورہم عزاء داری پر امن طریقے سے کر سکے ، انہوں نے کہا کہ اگر سب لوگ تعاون کریں تو ملک میں امن و سلامتی کی فضاء پیدا ہو سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات معاشی انقلاب فورس کے زیر اہتمام آج واک منعقد کی جائیگی
گجرات(جی پی آئی)گجرات معاشی انقلاب فورس کے زیر اہتمام آج کرپشن اور لینڈ مافیا کے خلاف عظیم الشان واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس کی قیادت چیئرمین گجرات معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی کرینگے ، واک ساڑھے بارہ بجے چوک پاکستان سے شروع ہو گی اور واک کے شرکاء کرپشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کچہری چوک پہنچیں گے ، جہاں پر مقررین خطاب کرینگے اور کرپشن کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرینگے ، اس واک میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طلباء کے درمیان مقابلہ حسن نعت گجرات کے طالب علم نے جیت لیا
گجرات (جی پی آئی) طلباء کے درمیان مقابلہ حسن نعت گجرات کے طالب علم نے جیت لیا ، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ریجن کے سکول ، کالجز اور دینی مدارس کے طلباء کے درمیان نعتیہ مقابلہ جامعہ مجددیہ لاثانیہ رضویہ عطاء العلوم پیر کوٹ روڈ گکھڑ میں منعقد ہوا ، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ تھے ، جبکہ صدارت مفتی غلام نبی جماعتی نے کی ، مقابلہ حسن نعت میں الائیڈ سکول سائوتھ کیمپس گجرات کے طالب علم محمد یعقوب گلزار گولڑوی نے جیت لیا ، مقابلہ میں 100سے زائد طلباء نے حصہ لیا ،اول پوزیشن حاصل کرنے پر محمد یعقوب گلزار گولڑوی کو سند اور ٹرافی وفاقی وزیر نے دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں کلیفٹ سنٹر کا قیام دکھی مریضوں کے لیے بڑی نعمت اور ڈاکٹر اعجاز بشیر کا لائق تحسین کارنامہ ہے
گجرات (جی پی آئی )گجرات میں کلیفٹ سنٹر کا قیام دکھی مریضوں کے لیے بڑی نعمت اور ڈاکٹر اعجاز بشیر کا لائق تحسین کارنامہ ہے۔ کٹے ہوئے ہونٹوں اور تالو وغیر کا علاج یقینا دکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔ ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین اور گجرات کی مشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر اعجاز بشیر اور انکی ٹیم اس سینٹر کے قیام کے لیے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ دنیا بھر سے اپنے کام میں مانے ہوئے مشہور ڈاکٹر زکلیفٹ سنٹر گجرات کی طرف سے لگائے ہوئے فری پلاسٹک سرجری کیمپ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ کلیفٹ سینٹر پاکستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے”۔ ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات نے کلیفٹ سینٹر گجرات کی جانب سے منعقدہ 33ویں فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں سماجی و فلاحی خدمات مہیا کرنے اور رفاہ ِ عامہ میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کلیفٹ سینٹر کی طرف سے تمام لوگوں کے فلاح و بہبود کے لیے جو کام ہو رہا ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ اور نواز شریف میڈیکل کالج ہر سال ایک سرجن کو اس کام میں مہارت حاصل کرنے کیلئے سکالر شپ پر بیرون ملک بھیجے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلیفٹ سینٹر میں مریضوں کے متعلق اعداد و شمار اکٹھا کرنے کا کام بھی بہت عمدگی سے ہو رہا ہے اور اس سے میڈیکل کالج میں پڑھنے والے طلباء کو آئندہ ریسرچ میں بے حد مدد ملے گی۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے اس موقع پر وائس چانسلر UOG اور تمام مہمانوںکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کلیفٹ سنٹر کا قیام ایک خواب تھا اور میں اﷲ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس سلسلہ میں برطانیہ سے آئے ہوئے رضا کار ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا کہ یہ ٹیم حقیقتاً اس پراجیکٹ کی ہیرو ہے ۔ ڈاکٹر محمد ریاض ملک نے تقریب کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ نواز شریف میڈیکل کالج کلیفٹ سینٹر گجرات کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لے رہا ہے ۔ اس کلیفٹ سینٹر کی کامیابی کی داستان طویل ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم مقامی ڈاکٹروں اور خاص طور پر نواز شریف میڈیکل کالج کے اساتذہ و طلباء کو بھی کلیفٹ سینٹر میں کام کرنے کے لیے تربیت دیں۔ کلیفٹ سینٹر میں کام کرنے والی نرسیں بھی بہت کامیابی اور مہارت سے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کی خدمت کر رہی ہیں۔ کلیفٹ سینٹر کے قیام کی وجہ سے گجرات دنیا کے نقشے پر نمایاں ہو گا ۔ برطانیہ سے آئے ہوئے رضا کار ڈاکٹر نکولیس ہارٹ، ڈاکٹر مڈلٹن اور ڈاکٹر ٹریسی نے اس موقع پر بتایا کہ دنیا میں بہت کم جگہوں پر کٹے ہوئے ہونٹ، تالو وغیرہ کی سرجری کے مناسب انتظامات ہیں۔ ہم ڈاکٹر اعجاز بشیر کی اس کلیفٹ سنٹر کے قیام کے سلسلہ میں کی گئی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان کے لوگ گرم جوش اور محنتی ہیں ۔ امید ہے کہ یہ کلیفٹ سنٹر دکھی انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کریگا۔ ڈاکٹر زاہد نے کہا کہ کلیفٹ سنٹر لوگوں کے لیے امید کا پیغام ہے ۔ ڈاکٹر شفیق نے کہا کہ کلیفٹ سینٹر میں لوگوں کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے ۔ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر مرزا محمد مشتاق نے اس موقع پر کہا کہ کلیفٹ سینٹر کا عملہ انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت کام کر رہا ہے ۔ یہاں کا عملہ بہت محنتی اور اپنے کام میں مہارت یافتہ ہے ۔ نواز شریف میڈیکل کالج کے سرجن ڈاکٹر عابد بشیر نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر خدمت خلق کی علامت ہیں انہوں نے اس سینٹر کے قیام سے عظیم کارنامہ سر انجام دیا ۔ مرزا محمد فیاض نے بھی آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کا آغاز سیف اﷲ خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر محمد نظام الدین کو کلیفٹ سینٹر میں مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں ڈاکٹر محمد ریاض ملک اور ڈاکٹر اعجاز بشیر نے بریفینگ دی اور مختلف وارڈز اور آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کرایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بینکوں سے جبری نکالے گئے ملازمین کو فوری طورپر بحال کیا جائے:ملک محمد حسین
گجرات (جی پی آئی ) چیئر مین آل پاکستان بیکنگ ایمپلائزر فیڈریشن ملک محمدحسین نے کہا ہے کہ بیکنگ کمپنیز آرڈیننس بینکوں کی یونین کیلئے ایک کالا قانون ہے انہوں نے کہاکہ 1997میں بینکوں سے جبری نکالے گئے ملازمین کو فوری طورپر بحال کیا جائے کیونکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1997میں نکالے گئے تمام ملازمین کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا انہوں نے کہاکہ بینکوں کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی سینٹ اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں مزدوروں کیلئے 20فیصدنشستیں رکھی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر نئی سیاسی تاریخ رقم کردی ہے :عثمان منظوردھدرا
گجرات (جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری عثمان منظور دھدرا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر نئی سیاسی تاریخ رقم کردی ہے انہوںنے کہاکہ الیکشن میںدھاندلی کرکے جیتنے کی امیدیں رکھنے والے مایوس ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ آنیوالا دور تحریک انصاف اور نوجوانوںکا دور ہے ہمیں الیکشن لڑنا اور پولنگ کی حفاظت کرنا آتا ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں آزادانہ الیکشن کا انعقاد نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی ممکن نہیں ہے آزاد الیکشن کمیشن کے تحت منصفانہ ا نتخابات سے ملک وقوم کی قسمت بدل جائیگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینگ ڈاکٹروں کے پر امن احتجاج پولیس کی لاٹھی چارج سے پنجاب حکومت کی ناکامیاں سامنے آگئی ہیں:اجمل علی خاور
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف گجرات کے رہنما ء چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کے پر امن احتجاج پولیس کی لاٹھی چارج سے پنجاب حکومت کی ناکامیاں سامنے آگئی ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے کے کسی بھی ہسپتال میں غریب مریضوں کو صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے اور نہ ہی مریضوں کو دوائیاں دی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے مطالبات کو فوری طورپر مانا جائے اور انہیں سروس سٹرکچر دیا جائے تاکہ ڈاکٹر بیرون ممالک جانے کی بجائے اپنے ملک میں خدمات سرانجام دیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں پر تشدد کرنا مہذب معاشرے قبول نہیں کرتے ‘ڈاکٹرعوام کے مسیحا ہیں ‘انہیں جتنی سہولتیں دی جائیں اتی کم ہیں لیکن خادم اعلیٰ جنگلہ بس سروس پر اربوں روپے لگا رہے ہیں انہیں عوام کی صحت اور ادویات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج پر مذمت کی :پی ایم اے گجرات
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مقصودزاہد نے لاہو رمیں پولیس کے ہاتھوں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج پر مذمت کی ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے پر امن احتجاج پر تشدد کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے اور اس کیلئے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ احتجاج میں بھرپور حصہ لیا جائیگا دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے لاہور میں ڈاکٹروں پر تشدد کرنے کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کردی اور مریضوں کوچیک نہیں کیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات نے آج پنجاب حکومت کے رویہ اور ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کی قیادت وقت پر انتخابات کروانے کیلئے کوشاں ہے :انعام الٰہی بٹ
گجرات (جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گجرات کے صدر انعام الٰہی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور حکومت الیکشن کروانے پر عزم ہے انہوں نے کہاکہ چند قوتیں الیکشن میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں جنہوں نے الیکشن کے التواء کی کوششیں بھی کی ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت انتخابات کرانے کیلئے اپنی تمام ترتوانیاں صرف کررہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کا انعقاد وقت پرچاہتی ہیں اور سیاسی جماعتیں کسی بھی غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دے رہیں انہوں نے کہاکہ صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کے بعد پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی کیونکہ جب بھی ملک میں غیر جانبدار الیکشن ہوئے ہیں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔