گجرات کی خبریں 9.02.2013

چیئرمین گجرات معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف ہونے والی عظیم الشان واک نے کرپشن میں ملوث افراد کی نیندیں حرام کر دی ہیں
گجرات(جی پی آئی)چیئرمین گجرات معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف ہونے والی عظیم الشان واک نے کرپشن میں ملوث افراد کی نیندیں حرام کر دی ہیں ، اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں ، کیونکہ ہمارا مقصد ملک کی ترقی اور گجرات کی عوام کی فلاح و بہبود کے اس واک ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، تا کہ کرپشن کے خلاف لوگوں میں شعور بیدار کیا جا سکے ، عمر مسعود فاروقی نے کہا کہ میں گجرات کے باشعور عوام کا شکر گزار ہوں کہ وہ اس واک کی کامیابی کیلئے میرے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں ، اور گیارہ فروری کا دن گجرات کیلئے ایک نئی نوید لے کر طلوع ہو گا جس میں انہیں ان کے حقوق کی حفاظت کی ضمانت ملے گی ، عمر مسعود فاروقی نے کہا کہ میری ٹیم میں جو لوگ شامل ہیں ، وہ عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کام کرنا چاہتے ہیں اور ہم سب ملکر کرپشن کے پودے کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میڈیا کوارڈی نیٹر گجرات معاشی انقلاب فورس روحان شاویز ملک نے کہا ہے کہ گیارہ فروری کا دن اہلیان گجرات کیلئے خوشخبری کا دن ہے
گجرات(جی پی آئی)میڈیا کوارڈی نیٹر گجرات معاشی انقلاب فورس روحان شاویز ملک نے کہا ہے کہ گیارہ فروری کا دن اہلیان گجرات کیلئے خوشخبری کا دن ہے ، جب محسن گجرات عمر مسعود فاروقی کی سربراہی میں عظیم الشان کرپشن مکائو واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، گجرات کے نوجوان اس واک میں بھرپور حصہ لینگے اور ہم سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر واک میں شرکت کرینگے ، اور اپنے قائد عمر مسعود فاروقی کا ہاتھ مضبوط کرینگے ، کیونکہ ان کے ارادے گجرات کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے ، اور گجرات میں معاشی انقلاب لانا ہے ، نوجوان نسل کو جب سہولت ملے ، شعور ملے تو نوجوان نسل بڑھ چڑھ کر ایسی تقریبات میں حصہ لیتی ہے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات معاشی انقلاب فورس کے زیر اہتمام 11 فروری کو کرپشن اور لینڈ مافیا کے خلاف عظیم الشان واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے
گجرات(جی پی آئی)گجرات معاشی انقلاب فورس کے زیر اہتمام 11 فروری کو کرپشن اور لینڈ مافیا کے خلاف عظیم الشان واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس کی قیادت چیئرمین گجرات معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی کرینگے ، واک گیارہ فروری کو ساڑھے بارہ بجے چوک پاکستان سے شروع ہو گی اور واک کے شرکاء کرپشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کچہری چوک پہنچیں گے ، جہاں پر مقررین خطاب کرینگے اور کرپشن کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرینگے ، اس واک میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے ڈویژنل صدر اکرم طاہر کی قیادت مین گجرات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی
گجرات(جی پی آئی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے ڈویژنل صدر اکرم طاہر کی قیادت مین گجرات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اس موقع پر سید وقار حیدر گیلانی ، جنرل سیکرٹری وحید مراد مرزا ، ظہیر مرزا اور دیگر بھی موجود تھے ، وفد میں چوہدری ناظم ایڈووکیٹ ، گل محمد جعفری ، سید علمدار حسین شاہ ، سید حیدر عباس اور چوہدری اکرم بھدر شامل تھے ، وفد نے مستقبل میں ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیکرٹری یونین کونسل صابووال نمبر 25 محمد الیاس چیمہ کے بہنوئی مختصر علالت کے باعث گزشتہ روز اس دنیا فانی سے انتقال کر گئے تھے
گجرات(جی پی آئی)سیکرٹری یونین کونسل صابووال نمبر 25 محمد الیاس چیمہ کے بہنوئی مختصر علالت کے باعث گزشتہ روز اس دنیا فانی سے انتقال کر گئے تھے ، نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ممتاز شخصیات جن میں سیاسی ، سماجی ، کاروباری اور مذہبی افراد شامل تھے کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، متوفی چوہدری اللہ دتہ چیمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج بروز اتوار دس فروری دن دس بجے سے گیارہ بجے تک سوک کلاں ، جلالپور جٹاں روڈ گجرات میں پڑھا جائیگا ، دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارڈوڈ فائونڈیشن ہائی سکول میں سیرت طیبہ کے موضوع پرمقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)ہارڈوڈ فائونڈیشن ہائی سکول میں سیرت طیبہ کے موضوع پرمقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانانِ گرامی عدنان اسلم وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر گجرات ، حسن خالد وڑائچ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سرائے عالمگیر تھے اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجرہ اور دانیال فاروق نے سر انجام دیئے اس موقع پر بچوں سے اسلامی سوالات پوچھے گئے اور انہیں انعامات بھی دیئے گئے تقریب میں دیگر مہمانوں میں شامل افراد میں مس عفت، مس صادیہ ، مس روہی، مس رافعہ، مسز عاطف، مس ہما، مس شازیہ ،مس انیتا، عرفان ، مسز عاطف، مسز منیر و دیگر والدین کی تعداد موجود تھے اس موقع پر عدنان اسلم وڑائچ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کا ڈسپلن ، ٹیچرز اور بچوں کے حسن اخلاق اور اساتذہ کے نظم و ضبط کو دیکھ کر دل کو بہت خوشی محسوس ہوئی اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ ادارہ آگے چل کر مستقبل میں اچھے اور با کردار انسان معاشرے میں پیش کرے گا جو اپنی مثال آپ ہوں گے انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں اس طرح کے اچھے سکول اور اساتذہ موجود ہوں گے وہ اپنی مثال آپ ہوتے ہیں اور لوگ ایسے اداروں اور ایسے ٹیچرز کو صدیوں تک یاد رکھتے ہیں ،چوہدری حسن خالد ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن سرائے عالمگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بچوں کی کارکردگی اور ان کا نظم و ضبط دیکھ کر ان کے تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور خاص الخاص ان بچوں کو جن کا جذبہ اور جوش دیکھ کر مجھے پرانے دن یاد آ گئے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو ہم سب نے مل کر کامیابیوں کی بلندی تک لے کر جانا ہے اور انشاء اللہ میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں ان میں سے ایسے طلباء و طالبات سامنے آئیں گے جو اپنے والدین اور اپنے اساتذہ اور اپنے سکول کا نام روشن کریں گے اس موقع پر اسلامی کوز کا انعقا د کیا گیا جس میں دو ٹیموں نے شرکت کی ٹیم اے میں شامل بچوں میں ، نور فاطمہ ، ملائکہ ، رابعہ ، ماہین،اور ٹیم بی میںوجیع الدین ، عبدالغنی ،اسد اللہ،ولید شوکت نے شرکت کی جبکہ دوسری ٹیم میں عبداللہ متین ،ملائکہ گل ، شہروز علی ،حسنین علی ،احسان اللہ ،محمد علی نے حصہ لیا اس اسلامی کوئز میں بچوں نے نہایت عمدگی اور پیش ہونے والے سوالات کے جواب دیئے اور اس کوئز پروگرام کو دیکھ کر حاضرین نے دل کھول کر داد پیش اور بچوں کے ذہین اور بے انتہاء ٹیلنٹ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)گجرات میں 25سالہ نوجوان نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی ‘گزشتہ روز گھریلو حالات سے تنگ فوارہ چوک کے رہائشی 25سالہ عرفان نے سرگودھا روڈ پھاٹک کے قریب اچانک تیز رفتار ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی ‘ٹرین کے نیچے آنے سے نعش کے دو ٹکڑے ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد نعش و رثاء کے حوالے کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل میلادمصطفے صلی عیلہ اللہ واالہ وسلم کاانعقاد حاجی محمدبشیراحمدچٹھہ کی حویلی میںکیاگیا
گجرات(جی پی آئی)محفل میلادمصطفے صلی عیلہ اللہ واالہ وسلم کاانعقاد حاجی محمدبشیراحمدچٹھہ کی حویلی میںکیاگیا۔جس کی صدارت پیرطریقت رہبرشریعت الحاج پیرسیدمفتی محمدنویدالحسن مشہدی درسگاہ مقدس بھکھی شریف نے کی۔زیرسرپرستی حاجی محمدبشیراحمدچٹھہ سرپرست اعلی جماعت اہلسنت کنجاہ ،قیادت غازی ناموس رسالت مجاہداہلسنت غازی محمدثاقب شکیل جلالی سربراہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان نے کی۔مہمان خصوصی سابق چیئرمین بلدیہ کنجاہ چوہدری محمداسلم ساہی تھے ۔خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانامحمدنوازبشیرجلالی خطیب اعظم آزادکشمیر،حضرت علامہ مولانامجاہداہلسنت حافظ محمداصغرتوحیدی ناظم اعلی تحریک تحفظ اسلام پاکستان نے کیا۔خصوصی آمدپیرسیداحمدرضاالحسین شاہ چشتی اجمیری رضوی آستانہ عالیہ پاکپتن شریف ، محمدعبدالرحیم جلالی سابق قادیانی نومسلم لالہ موسی نے کی۔نقابت کے فرائض ناظم اعلی جماعت اہلسنت کنجا ہ چوہدری افضال احمدرانجھانے سرانجام دئیے۔جماعت اہلسنت کنجاہ کے صدرخواجہ خالدمحمودسیفی،مجاہداہلسنت چوہدری محمدفیصل گوندل جلالی،سیدخادم حسین شاہ،مفتی محمدالیاس،مولاناحافظ محمدارشد،قاری محمداخترسلیمانی،میاں شبیراحمد،مولاناخالدمحمداخترچشتی،سابقہ کونسلرچوہدری عبدالرزاق ،چوہدری رفیق احمدساہی،کنجاہ اتحادکے راہنماچوہدری شبیراحمدچٹھہ،چوہدری ساجددلشاد،چوہدری محسن رضا،پروفیسرمحمدعارف کنجاہی،طارق محمودصدیقی سمیت عاشقان رسول صلی عیلہ اللہ واالہ وسلم کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ساری رات فضامیں اللہ اکبرکے نعروں کی صدائیں گونجتی رہیں۔محفل کے اختتام پرلنگرکاوسیع انتظام کیاگیاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گ علی احمد طاہر کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا اور مرحومہ کے لئے بلند درجات کی خصوصی دعا کی محمدفیصل میرنے کہا ان کی موت سے چوہدری علی احمد طاہر ور لواحقین کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے قومی وطن پارٹی شیر پائوکے تمام ممبران چوہدری علی احمد طاہرکے اس غم میں برابر کے شریک ہے چوہدری علی احمد طاہر اور لواحقین کو ان کی وفات سے زندگی میں جو خلاء پیدا ہوا ہے، وہ کبھی پُر نہیں ہو سکے گا اللہ تعالیٰ سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و طاقت دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں خصوصی جگہ مرحمت فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت وحوصلہ سے بردا شت کر نے کی تو فیق عطا فرمائے ۔ (آمین)