گوجرخان : ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Gujar Khan

Gujar Khan

گوجرخان(جیوڈیسک)گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول کے قریب ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے تین افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول کے قریب ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا،حادثہ صبح پیش آیا جب ٹریکٹر ٹرالی راولپنڈی کی طرف جارہی تھی کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کی زور دار ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی میں سوار 3 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی شدید زخمی ہو گئے۔ ٹرک ڈرائیوار فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیازخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔