fbpx

گلشن گروور کو شاہ رخ کی پٹائی کرنا مہنگا پڑ گیا

 Gulshan Grover

Gulshan Grover

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فلموں میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار گلشن گروور نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی پٹائی کرنے کی وجہ سے انہیں مراکش کا ویزہ دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

بھارت میں ایک ریئلٹی شو کے دوران گلشن گروور نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ دوسری فلائٹ کے انتظار میں مراکش میں ایئرپورٹ پر رکنا پڑا تو سوچا کہ کیوں نا انتظار کرنے کے بجائے مراکش کی سیر ہی کرلی جائے۔

اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گلشن گروور نے ائیرپورٹ پر ایک امیگریشن خاتون افسر کو ایک دن کے ویزے کے لیے درخواست دیدی لیکن حیران کن طور پر خاتون افسر نے ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا۔

گلشن گروور بتاتے ہیں کہ جب میں نے خاتون سے ویزا نہ دینے کی وجہ پوچھی تو آفیسر نے کہا کہ تم نے میرے پسندیدہ اداکاری شاہ رخ خان کو مارا تھا اس لیے میں تمہیں پسند نہیں کرتی اور ویزہ نہیں دوں گی۔

اس موقع پر اداکار گلشن گروور نے خاتون کو وضاحت دی کہ وہ تو بس ایک فلم تھی، ایک سین تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ورنہ شاہ رخ خان میرے بہترین دوست ہیں اور ہم دونوں کے درمیان حقیقی زندگی میں کبھی جھگڑا نہیں ہوا ہے۔