حافظ آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 14 زخمی

People Killed

People Killed

حافظ آباد (جیوڈیسک) مدہریاں والا بائے پاس کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

جلال پور بھٹیاں سے حافظ آباد آنے والی تیز رفتار مسافر بس مدہریاں والا بائی پاس کے قریب کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں موقع پر ہی بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حافظ آباد منتقل کیا جہاں 2 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ جانب ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔