حافظ عمار یاسر نے پی پی 22 کی عوام کا سردار عباس کیساتھ سودا کردیا ہے

تلہ گنگ : حافظ عمار یاسر نے پی پی 22 کی عوام کا سردار عباس کیساتھ سودا کردیا ہے ، ہم اسکے خلاف بھرپور مزاحمت کرینگے ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر قدیر خان کی پارٹی کے نامزد امیدوار ملک حسن رضا اگرال نے کیا انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔

پی پی23چکوال والے مداخلت کرکے تلہ گنگ شہر میں ملازمتیں حاصل کرتے ہیں جبکہ شہر کے نوجوان بیروزگار پھر رہے جبکہ ٹیکس بھی تلہ گنگ شہر سب سے زیادہ دیتا ہے ۔ شہر کمیشن ایجنٹوں کے ہاتھوں یرغمال بناہوا ہے۔

سڑکیں گلیاں تباہ حال ہے سیوریج سٹم بھی نہیں ہے ، سائنس کلاسز نہیں ہے ، جبکہ سرکاری تعلیمی ادارے بھی زبوں حالی کا شکار ہیں ، ہم سرداروں ، اور وڈیروں کیخلاف کھڑے ہوگئے ہیں ، اور محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان کی پارٹی کے ٹکٹ پر ان کا بھرپور مقابلہ کروں گا میرا انتخابی نشان میزائل ہے۔