صفدر شاہ ہمدانی خود ایک ایجنٹ ہے شبیر ٹریول کے لاکھوں روپے ادا کرنے ہیں

تلہ گنگ : صفدر شاہ ہمدانی خود ایک ایجنٹ ہے شبیر ٹریول کے لاکھوں روپے ادا کرنے ہیں ، شبیر ٹریول کے منیجر محمد ابوبکر نے الزامات کی تردیدکردی ، تفصیلات کے مطابق شبیر ٹریولز اینڈ ٹور کے منیجر محمد ابوبکر نے پریس کلب تلہ گنگ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صفدر شاہ ہمدانی خود ایک ٹریول ایجنٹ ہے جس نے شبیر ٹریول اینڈ ٹورآپریٹر کے ذریعے 33 افراد کے عمرہ ویزاکیلئے رابطہ کیا۔

جس پر شبیر ٹریول نے 30جنوری کو لاہور سے جدہ ،7فروری کو جدہ سے بغداد ، اور 27 فروری کو بغداد سے لاہور کی ٹکٹیں انتہائی رعایتی قیمت پر جاری کیں ، 14جنوری کو پاسپورٹ جمع کرانے کا کہا لیکن صفدر ہمدانی ناکام رہا ،جس پر میں نے ری شیڈولنگ کے لوازمات پر ممکنہ اخراجات سے آگاہ کیا۔

صفدر ہمدانی نے اخراجات ادا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے نقد اور بقایا 4 لاکھ کی ادائیگی کیلئے MCBتلہ گنگ برانچ کے دو چیک دئیے جن کی مالیت دو لاکھ روپے فی کس ہے ۔ تمام معاملات خود کرنے کے بعد قافلہ واپس بھی آچکا ہے اب چیکوں کی مدمیں قابل ادائیگی رقم کو ہڑپ کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگاکر غیر پیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی سلسلہ شروع کردیا ہے۔