حزب اللہ دہشت گرد اور ایران کی ایجنٹ ہے: امریکی ذمے دار

Hezbollah

Hezbollah

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلیکن کے ایک سینیر رہنما اور رکن کانگریس نے لبنانی حکومت میں حزب اللہ کی مسلسل موجودگی سے عدم اطمینان کا اعلان کیا۔

اسٹینی ہوئر نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان میں قیام امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ حزب اللہ ملیشیا ایک دہشت گرد گروپ اور ایران کی ایجنٹ ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ حزب اللہ کی عسکریت پسندی کی وجہ سے اسے دہشت گرد قرار دیا جانا چاہیے۔ یہ تنظیم ایران کے لیے پراکسی جنگ لڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اور عالمی برادری کو حزب اللہ کی ایران کے لیے پراکسی جنگ روکنا ہوگی۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایک سینیر سماجی اور سیاسی رہ نما لقمان سلیم کے قتل سے لبنان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ لبنانی سیکیورٹی فورسز نے لبنان کے سیاسی اور سماجی کارکن لقمان سلیم کو جو حزب اللہ کے ایک نقاد کی حیثیت سے جانےجاتے تھے کے قتل کی تصدیق کرتے کہا ہے کہ انہیں ان کی گاڑی میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کے اہل خانہ نے لقمان سلیم کے قتل کی ذمہ دار حزب اللہ پر عاید کی ہے۔