حیدر گیلانی، شہباز تاثیرکی بازیابی کیلیے حکومت پردباؤ بڑھانے کا فیصلہ

Haider Gilani, Shahbaz Taseer

Haider Gilani, Shahbaz Taseer

لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مرحوم گورنر سلمان تاثیر کے بیٹوں کی بازیابی کیلیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور رابطے کیے جائیں گے، وزیر اعظم سے اس سلسلے میں براہ راست ملاقات بھی کی جاسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے ذمے دار ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے حالیہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد پارٹی کی مرکزی اور تمام صوبائی تنظیموں کو ہدایت کی کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے حیدر گیلانی اور مرحوم گورنر سلمان تاثیر کے مغوی بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کیلیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق تجویز کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور رضا ربانی مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں جبکہ میاں منظو ر وٹو، قمر زماں کائرہ اور دیگر اہم رہنما پارلیمنٹ سے باہر کی سیاسی جماعتوں کی لیڈر سے بات چیت کر کے حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی بازیابی کیلیے متفقہ موقف اپنائیں گے۔