حاجی محمد حنیف طیب بہالپور ،بہاولنگر اور ملتان کے دورے پر روانہ ہوگئے

کراچی ( جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل ،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ،سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب آج بہاولپور پہنچیں گے کارکنوں سے ملاقات کے بعد ملک کے موجودہ حالات پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اسکے بعد بہاولنگر روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ جماعت اہلسنت پاکستان کے ڈویژنل امیر مولانا اللہ یار اشرفی کے چہلم کی تقریب سے خطاب کریں گے اور بہاولنگر کے صحافیوں سے بھی ملکی حالات کے پیش نظر خصوصی بات چیت کریں گے اور بہاولنگر بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ حاصل پور میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

اسکے بعد ملتان میں جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور شیخ الحدیث سید ارشد سعید کاظمی سے ملاقات میں غزالی زماں سید احمد سعیدکاظمی علیہ الرحمہ کے صد سالہ جشن ولادت کے پروگرامات کی تقریبات کو حتمی شکل دیں گے۔