حج کرپشن کیس، سپریم کورٹ کا سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کیخلاف کارروائی کا حکم

 Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) حج کرپشن کیس کا فیصلہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے پڑھ کر سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2010 میں حجاج کو نہ صرف لوٹا گیا بلکہ ملک کی بدنامی بھی ہوئی۔

حج کرپشن کیس میں رکاوٹ ڈالنے والے ذمہ دار سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ حجاج سے اضافی رقم کس کے حکم پر وصول کی گئی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ 2010 میں حج کرنے والے حجاج کو فی کس 5 ہزار روپے واپس کئے جائیں اور حکومت حجاج کی رہائشگاہوں اور دیگر انتظامات کے لئے پالیسی وضع کرے۔