ہنگو: بجلی کی عدم دستیابی، جرگے نے بل ادا کرنے سے روک دیا

Hungo

Hungo

ہنگو(جیوڈیسک)ہنگو بجلی کی عدم دستیابی پر ہنگو میں قبائلی جرگے نے لوگوں کو بل ادا کرنے سے روک دیا ہے۔ جرگے نے اعلان کیا ہے جو شخص بجلی کا بل جمع کرائے گا اسے سزا کے طور پر دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ اور پینے کے پانی کی قلت پر ہنگو میں جرگہ ہوا۔ اس موقع پر عمائدین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فراہمی بحال ہونے تک بل جمع نہیں کرائے جائیں گے۔

جرگے نے فیصلہ دیا ہے جو شخص بل جمع کرائے گا اس سے دو لاکھ روپے جرمانہ لیا جائے گا۔ ہنگو میں ایک روز قبل لوڈشیڈنگ سے ستائے لوگوں نے گرڈ اسٹیشن کا گھیرا کر لیا تھا۔