جمہوریت کے تسلسل کیلئے ن لیگ کی مدد کو تیار ہیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے (ن)لیگ کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے، قومی مسائل کے حل کیلئے نوازشریف کا ساتھ دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے5 سالہ دور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مینڈیٹ اتحادی جماعتوں کی وجہ سے تھا۔ ہم نے 18ویں ترمیم میں صوبوں کو خودمختاری دی۔