راجن پور : 8 سالہ بچے کی 10 سالہ لڑکی سے شادی

Rajan Pur

Rajan Pur

راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور کے نواحی علاقہ گلو والی میں آٹھ سالہ بچے کی دس سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی۔ پولیس نے تقریب ولیمہ سے نکاح خواں سمیت پانچ افراد گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ کوٹ مٹھن کی حدود میں واقع موضع گلو والی میں رخصتی اور تقریب ولیمہ کے موقع پر پولیس نے چھاپہ مار کر نکاح خواں عبد الرشید دلہے کے دو چچا فیاض احمد اور بشیر احمد اور دلہن کے بھائی منیر احمد سمیت چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ورثا نے دلہا اور دلہن کو چھپا دیا ہے۔ نکاح میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔