حرم شریف میں توسیعی کام، اس سال پوری دنیا میں حاجیوں کا کوٹا کم

Haram Sharif

Haram Sharif

کراچی (جیوڈیسک) حرم شریف میں توسیعی کام کی وجہ سے اس سال پوری دنیا میں حاجیوں کا کوٹا کم کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے ساری کمی پرائیویٹ اسکیم میں کی جس پر حج ٹور آپریٹرز احتجاج کررہے تھے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے استادی دکھائی اور ٹور آپریٹرز کو پندرہ ہزار کم کوٹا دے کر بھی راضی کر لیا۔ حج کوٹے سے متعلق معاملات طے کرنے کے لیے وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت چار رکنی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں حج ٹور آپریٹرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس میں اسحاق ڈار نے تین روز سے احتجاج کرنے والے پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کو 40 کی بجائے42 فیصد کوٹہ لینے پر راضی کر لیا۔ اس طرح ریگولر اسکیم کے تحت 83 ہزار کے قریب عازمین حج پر جاسکیں گے۔ مذاکرات کے بعد ذرائع سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ حج ٹورآپریٹرز کو 57 ہزار کی بجائے 60 ہزار عازمین حج بھجوانے کا کوٹہ دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال انہیں 12 ہزار کا کوٹہ زیادہ دے گی۔ چیئر مین پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے کہا کہ انہیں درخواستیں جمع کرنے کے لیے 30 رمضان تک وقت ملاہے۔