وزیراعظم نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

Nawaz Sharif - Chinese Counterpart

Nawaz Sharif – Chinese Counterpart

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی ہے ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے، چینی سرمایہ کاری پاکستان میں لانے اور دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطوں کا نیٹ ورک بچھانے پربات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آپ سے اسلام آباد کے بعد جلد ملاقات ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کے خطے پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔