دیکھتے ہیں وزیراعظم کتنے سیاسی محاذ کھولتے ہیں

Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف توانائی بحران پہلے حل کرتے ہیں یا مزید سیاسی محاذ کھولتے ہیں اور دیکھیں گے بارہ جولائی کو کل جماعتی کانفرنس میں وزیراعظم کا رویہ کیا ہوتا ہے۔ کراچی نیب کے چیئرمین کے تقرر پر حکومت اور اپوزیشن میں تنازع کھڑا ہوتا دکھائی دینے لگا ہے تاہم خورشید شاہ چیئرمین نیب کے لئے حکومتی ناموں سے متعلق اندر کی کہانی سے واقف ہیں۔

خورشید شاہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں سے بھی زیادہ خوش نظر نہیں آتے۔ انہوں نے حکومتی رویئے پر بھی کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی امید کی کرن بھی دکھائی اور کہا کہ چین سے وزیر اعظم کی واپسی کا انتظار ہے جب وہ آجائیں گے تو اپنے مجوزہ نام چھٹی لکھ کر انہیں بتائیں گے۔ تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین نیب کے لئے ان سے مشاورت نہیں کی لیکن خورشید شاہ نے تو شیری مزاری کے بیان کو غلط قرار دے دیا۔