ہڑپہ کے قریب خیبر میل کو حادثہ، ریلوے ٹریفک 4 گھنٹے معطل رہی

Sahwali

Sahwali

پشاور(جیوڈیسک)پشاور سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسریس ہڑپہ ریلوے یارڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، ریلوے ٹریک پر 4 گھنٹے ٹریفک معطل رہی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس ساہیوال سے روانہ ہوئی تو 15 منٹ بعد ہڑپہ کے نزدیک اسے لائن کلیئر نہ ہونے کے باعث آہستہ کیا گیا۔

ٹرین ہڑپہ یارڈ کے آوٹر کیبن کے نزدیک پہنچی تو ایک بوگی کے پہیے الگ ہوگئے، خوش قسمتی سے مسافرمحفوظ رہے، ریلوے حکام نے 4 گھنٹے بعد ٹریک کلیئرکردیا۔