ملکہ اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ گیا

ملکہ: اساں جان کے میٹ لئی اے اکھ وے ۔ملکہ اور گر دونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ اور گردو نواح کے علاقوں میں منشیات فروشی کا مکر وہ دھندہ عرو ج پر 24 گھنٹے کی لینڈنگ اور پر و ازوں کا سلسلہ جا ری رہتا ہے۔ منشیا ت فروش سر عام مکر وہ دھندہ کرنے میں مصروف ہیں۔ روز بروز شراب چرس اور پاوڈر پینے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

والدین اپنے بچوں کے مستقبل کی وجہ سے پریشان ہیں۔ تھانہ گلیانہ اور پولیس چوکی ملکہ منشیات فروشوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ ملکہ، پلا ہوڑی، ٹھو ٹھہ رائے بہادر، حسام، ملاگر اور دیگر دیہاتوں میں منشیات فروشوں کے مضبوط اڈے قائم ہو چکے ہیں۔ کئی بار سماجی حلقوں نے منشیات فروشی کے خلاف آواز اُٹھائی مگر منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کا رروائی نہیں کی گئی ایسے لگتا ہے جیسے پولیس نے منشیات فروشوں سے مک مکا کر لیا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشو ں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور اُنہیں گرفتار کر کے منشیات فروشی کے اڈے بند کرائے جائیں تا کہ ہماری نو جوان نسلیں منشیات کے ا س مکر وہ دھندے سے بچ سکیں۔